{"product_id":"untitled-29oct_00-37","title":"العاصفہ از حسن منظر | Alasifa by Hasan manzar","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر حسن منظر کا تازہ ترین ناول ’’العاصفہ‘‘ پڑھا اور مبہوت ہو گیا۔ کتنے بے خبر ہیں ہم لوگ، خلیجی ممالک میں بہنے والی دولت کی گنگا تو دیکھتے ہیں لیکن جہل، کرب، بےچارگی اور بد نفسی کے اُس معاشرے سے قطعاً ناآشنا ہیں جس نے انسان سے اُس کی انسانیت چھین لی ہے۔ میرا ایک شعر ہے ؎\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہے پسِ دیوار منظر دیدنی\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایک دروازہ اِدھر بھی چاہیے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر صاحب نے ’’العاصفہ‘‘ کے ذریعے وہ دروازہ کھول دیا ہے۔ کیا مشاہدہ ہے زندگی کی پسپائی اور ذلت کا۔ ماحول، فضا اور کرداروں کا جو سچا اور حقیقت پسندانہ مرقع تیار کیا ہے وہ اُردو ناول میں ایک نئے طرزِ احساس اور نئے فکری رویے کی نشان دہی کرتا ہے۔ ’’العاصفہ‘‘ اُردو ناول کے فن میں قابلِ قدر اضافہ ہے اور اس کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جو دیکھنے اور محسوس کرنے کی چیزیں ہیں انھیں ہم دولت کی چکا چوند میں دیکھ ہی نہیں سکتے۔ ڈاکٹر صاحب! ’’العاصفہ‘‘ آپ کا بڑا ادبی کارنامہ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر اسلم فرخی\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Book corner","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089654100185,"sku":null,"price":775.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/rn-image_picker_lib_temp_7c30d760-343d-4217-9c27-a166ea16470a.jpg?v=1772699043","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/untitled-29oct_00-37","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}