{"product_id":"prisoners-of-geography-ten-maps-that-tell-you-everything-you-need-to-know-about-global-politics-tim-marshall","title":"Prisoners of Geography | سرحدوں کے قیدی | Tim Marshall | ماضی حال اور مستقبل کا جغرافیائی جائزہ","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePrisoners of Geography: Ten Maps That Tell You Everything You Need To Know About Global Politics | Tim Marshall\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eکتاب امریکا، روس، چین، یورپ، مشرق وسطی، افریقہ ، ہندوستان و پاکستان، لاطینی امریکا اور آرکٹک ایسے خطوں کے جغرافیائی و سیاسی حالات پر گہری نظر ڈالتی ہے۔ نیم مارشل ، بیان کرتے ہیں کہ روس کی وسیع لیکن سرد اور دشوار گزار زمین نے اسے جارحانہ دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کیا جبکہ چین کو اپنی مغربی سرحدیں محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات کرنے پڑے۔ اسی طرح، مشرق وسطی کی جغرافیائی اور قبائلی تقسیم، خطے میں تنازعات کو مزید پیچیدہ بنادیتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eدنیا کی سیاست محض معاشی، عسکری یا سفارتی نقطہ نظر سے دیکھنا کافی نہیں جغرافیہ بھی سمجھنا ضروری ہو گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی قوم اپنی جغرافیائی حقیقتوں سے فرار حاصل نہیں کر سکی۔ یہی وجہ کہ طاقتور ترین ممالک بھی اپنی جغرافیائی حدود اور چیلنجز کے مطابق اپنی حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔ یہ کتاب، جغرافیہ کی اسی ناگزیر حقیقت کو واضح اور بنیادی سوالات کے جواب تلاش کرتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eروس اپنے ہمسایہ ممالک پر اثر و رسوخ کیوں برقرار رکھنا چاہتا ہے اور یوکرین کے ساتھ اس کے تعلقات اتنے پیچیدہ کیوں ہیں؟\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eچین اپنی مغربی سرحدوں پر کنٹرول رکھنے کے لیے سنکیانگ اور تبت پر گرفت مضبوط کیوں رکھنا چاہتا ہے ؟\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eامریکا کی قدرتی وسائل اور جغرافیائی تحفظ کی وجہ سے عالمی طاقت بنے میں کیسے ، مدد ملی؟\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eمشرق وسطی میں تیل اور قدرتی وسائل کی تقسیم نے اس خطے میں جنگوں اور تنازعات کو کیسے جنم دیا؟\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eٹم مارشل نے اپنی کتاب میں انیسویں صدی میں افریقہ پر قبضے کی دوڑ اور مشرق وسطی، ہندوستان اور افغانستان میں عظیم طاقتوں کی سیاسی چالوں کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ ان علاقوں میں جغرافیائی حقیقتوں نے عالمی طاقتوں کے مفادات متاثر کئے اور ان کے سیاسی فیصلوں کو شکل دی۔ انیسویں صدی کے آخر میں یورپی طاقتوں نے افریقہ میں اپنے اثرات پھیلانے کے لیے قبضے کی دوڑ شروع کی تھی۔ اس دوران، افریقہ کی جغرافیائی تقسیم اور وسائل نے یورپی طاقتوں کو براعظم میں مفادات کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے خلاف رقابت میں ملوث کر دیا تھا۔ یورپ نے افریقہ کی وسیع زمینوں پر قابض ہونے کے لیے سیلفش سیاسی چالیں چلیں تاکہ اپنے معافی اور فوجی فوائد کے لیے خطے کو اپنے قابو میں کر رسکیں، جیسا کہ برطانیہ، فرانس، بیلجئیم اور دیگر طاقتیں ان علاقوں میں داخل ہوئیں۔ مشرق وسطی میں ، روس اور برطانیہ کی سیاسی چالوں کا مقصد اس خطے پر اپنے اثرات بڑھانا اور سٹراٹیجک راستوں پر کنٹرول حاصل کرنا تھا۔ روس کو گرم پانیوں تک رسائی کی شدید خواہش تھی، جب کہ برطانیہ اپنے سامراجی مفادات کے تحفظ کے لیے وہاں موجود تھا۔ روس اور برطانیہ کے درمیان اس سیاسی کشمکش کو ” گریٹ گیم\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e“ (The Great Game) \u003cspan dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eکہا جاتا ہے، جو افغانستان، ایران اور وسطی ایشیا کے علاقے میں شدت سے کھیلی گئی۔ برطانیہ نے ہندوستان میں اپنی سلطنت، مستحکم کرنے کے لیے افغانستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھا۔ افغانستان کا جغرافیہ ، برطانوی ہندوستان اور روس کے درمیان بطور ایک بفر زون، برطانیہ کے لیے ایک نہایت اہم سڑا میجک مقام رکھتا تھا۔ برطانوی حکام نے اسے اپنے اثر ورسوخ میں رکھنے کی کوشش کی تاکہ روس کی بڑھتی ہوئی طاقت روک سکیں۔ روس نے بھی افغانستان کی طرف اپنی نظریں گاڑی ہوئی تھیں تا کہ وہ بر طانوی سامراجی طاقت کو چیلنج کر سکے۔ ٹیم مارشل نے اپنی کتاب میں ان سیاسی \u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; mso-bidi-language: ER;\" dir=\"RTL\" lang=\"ER\"\u003eچالوں کا جائزہ لیا\u003cspan style=\"mso-spacerun: yes;\"\u003e  \u003c\/span\u003eاور جغرافیہ چھانا کہ کس طرح سرحدوں اور وسائل نے عالمی طاقتوں کے سیاسی فیصلوں کو متاثر کیا اور ان کی حکمت عمیلوں میں کلیدی عنصر ثابت ہوئے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; mso-bidi-language: ER;\"\u003eISBN 9786273002866\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cstrong\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; mso-bidi-language: ER;\"\u003ePages 331\u003c\/span\u003e\u003c\/strong\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089705906393,"sku":null,"price":800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/sarhadokqaeedi_c8c16cd5-ab65-469f-a799-8af0e7d7a68d.jpg?v=1772699088","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/prisoners-of-geography-ten-maps-that-tell-you-everything-you-need-to-know-about-global-politics-tim-marshall","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}