{"product_id":"nehajul-blagah-نہج-البلاغہ","title":"Nehajul blagah | نہج البلاغہ","description":"\u003cp\u003eالحمد للہ ثم الحمد للہ۔۔۔\u003cbr\u003eنہج البلاغہ حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ افضل الصلوٰۃ والسلام کے ملفوظات کا وہ فقید المثال مجموعہ ہے جسے اعجاز بلاغت کے پیش نظر علامہ سید رضی طاب ثراہ نے مختلف کتابوں سے جمع کیا تھا۔ رب ذوالجلال کا ہزار شکر ہے کہ اُس نے جامعہ تعلیمات اسلامی پاکستان کو اس عظیم کتاب کو جدید انداز سے ترتیب و تشکیل دینے کی سعادت بخشی جس میں بلاغت ، لطافت اور سلاست کے جوہر نمایاں ہیں۔ اس کام کے لئے ’’ نہج البلاغہ ‘‘ کے دستیاب اردو تراجم کا انتہائی دقت کیساتھ مطالعہ کیاگیا اور علامہ مفتی جعفر حسین طاب ثراہ کے ترجمے کو منتخب کیا کیونکہ یہ ترجمہ اپنی بے شمار خوبیوں کی بنا پر عوام میں بہت مقبول ہے۔جبکہ متن ڈاکٹر صبحی صالح مصری کی مرتب کردہ نہج البلاغہ کاہے جو کم سے کم اغلاط کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔\u003cbr\u003e زیر نظر نہج البلاغہ میں کلام امیرالمومنین علیہ السلام کی عربی عبارت اور سید شریف رضیؒ کی تشریحات کتاب کے دائیں صفحےRecto پر اور اُس کا اسی قدر ترجمہ بائیں صفحے Verso پر دیا گیا ہے تاکہ قاری ترجمے کا اصل عبارت سے تقابل کر سکے نیز چاہے تو معرّا اور چاہے تو صرف ترجمہ روانی کے ساتھ پڑھ سکے۔ مترجم کے حواشی کلام امامؑ سے علیحدہ کرکے کتاب کے آخری حصے میں شائع کئے گئے ہیں۔ ہر حاشیہ کا نمبر ترجمے کے فقروں میں متعلقہ جگہ پر درج کیا گیا ہے تاکہ قاری اگر چاہے تو اُسے نمبروار تلاش کرکے آسانی سے پڑھ سکے۔\u003cbr\u003e خطبات ، مکتوبات اور مختصر کلمات کے آخر میں بنیادی حوالہ مخفف صورت میں درج ہے۔ کتاب کے آخر میں ’’ مصادر ‘‘ کے عنوان سے قائم باب میں کتاب اور اس کے مصنف کا نام سن ہجری کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے تاکہ قارئین زمانی تسلسل میں مصادر کو دیکھ سکیں۔ اِس کے لئے علامہ ذیشان حیدر جوادی صاحب کی کتاب سے استفادہ کیا گیا ہے۔\u003cbr\u003e نہج البلاغہ کے ممتاز سنی محقق جناب ڈاکٹر صبحی صالح ؒ کے نسخے کی روشنی میں موضوعات کی انفرادی شناخت کی خاطر خطبات کے درمیان میں بھی عنوانات قائم کئے گئے ہیں۔ قارئین کی وسعتِ علم کی غرض سے موجودہ کتاب میں ’’ نہج البلاغہ ‘‘ سے متعلق ڈاکٹر صاحب کا ایک مضمون بھی شاملِ اشاعت کیا گیا ہے۔\u003cbr\u003e حضرت فخر المحققین سید العلماء سید علی نقی نقوی طاب ثراہ جن کا ’’ مقدمہ ‘‘ اِس کتاب کی زینت ہے ، اُن کے ایک نایاب علمی رسالے ’’ نہج البلاغہ کا استناد ‘‘ کو بھی اپنی علمی اہمیت و افادیت کے پیش نظر موجودہ اشاعت کا حصہ بنایا گیا ہے۔ زیر نظر اشاعت میں ’’ نہج البلاغہ ‘‘ کی شرحوں کی ایک فہرست بھی شائع کی جا رہی ہے نیز نہج البلاغہ کا ’’ اشاریہ ‘‘ بھی اس کتاب میں شامل ہے جسے بڑی احتیاط سے مرتب کیا گیا ہے۔ اِس اشاریے میں آیات و احادیث ، موضوعات ، شخصیات ، جنگ و غزوات ، مقامات ، حیوانات ، نباتات ، جمادات ، معدنیات ، کواکب ، اشعار اور فکریات کی تفصیلات شامل ہیں۔\u003cbr\u003e سابقہ اشاعتوں میں کتابت کی جو اغلاط نظر آئیں اُن کو اس اشاعت میں درست کرنے کی طرف توجہ دی گئی ہے اور متن میں جہاں کوئی کمی یا تکرار تھی اُس کی بھی اصلاح کردی گئی ہے۔ اِس کتاب میں اگر آپ کو کوئی غلطی نظر آئے تو اس کی نشاندہی ضرور کیجئے تاکہ اگلی اشاعت میں اُسے دور کیا جا سکے۔\u003cbr\u003e طباعت و اشاعت کے حوالے سے جامعہ اب تک مختلف زبانوں میں تقریباً دو سو مستند اور مفیدکتابیں چھاپ چکی ہے مگر زیر نظر ’’ نہج البلاغہ ‘‘ کی اشاعت جامعہ تعلیمات اسلامی پاکستان کی طباعتی تاریخ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگی اور اِن شاء اللہ اپنی صوری و فنی خصوصیات کی بنا پر عوام میں خوب پذیرائی حاصل کرے گی۔ یہ کتاب مومنین کے لئے اس سال کا بہترین تحفہ ہے۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093960700121,"sku":null,"price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/SAVE_20230628_162835_f4c72569-6e68-4944-88d8-e7f0df89818e.jpg?v=1772704111","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/nehajul-blagah-%d9%86%db%81%d8%ac-%d8%a7%d9%84%d8%a8%d9%84%d8%a7%d8%ba%db%81","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}