{"product_id":"muqami-admi-ka-mokaf","title":"مقامی آدمی کا موقف | Maqami Admi Ka Moqaf","description":"\u003cdiv class=\"m8h3af8h l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eس۔ آپ نے کافیاں لکھیں 21ویں صدی میں کافیاں لکھنے کا کیا جواز بنتا ہے ؟\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eج ۔ جی بلکل میں نے کافیاں لکھیں اور 21ویں صدی کی پہلی دہائی میں کافیوں کے دو مجموعے عشق اللہ سئیں جاگیا ،، (2005) مکھ آدم دا( 2008 ) میں چھپے ، میرے خیال میں جدید کافی کا جواز 1947 میں ہی پیدا ہوگیا تھا جب خدا کے نام پر بننے والی اس ریاست میں تصور خداوندی کو مقامی آدمی کے خلاف برتا گیا ۔ ہر چیز ایک نظریے کی دھند میں لپٹ کر سامنے آئ ۔نظریاتی مملکت، نظریاتی سرحدیں ،نظریہ ضرورت اس ساری تجرید میں اس دھرتی پر \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eبسنے والے حقیقی باشندے شدید مایوسی اور تنہائ کا شکار ہیں ریاست ہماری جڑوں سے نا پھوٹی بلکہ اوپر سے مسلط ہوئ جیسے کسی چھکڑے پر لاد کر لائ گئ ہو ۔ریاست کے بڑے بڑے شامیانے لگا دیے گۓ اور اندر ہونے والا تماشا مقامی آدمی ٹکٹ خرید کر بھی نا دیکھ سکا ۔ریاست کی راہداریوں میں گملے سجا دیئے گۓ جس میں نظریے کے پودے اگے ۔یہاں ہر چیز گملے میں اگی ۔ سیاست،معشیت ،ریاست،مذہب،یہاں سب کچھ گملے میں اگایا گیا اور کسی چیز کی جڑ زمین میں پیوست نا ہوسکی ۔یہاں تک کہ خدا کے مہربان تصور کو فراموش کر کے حکمرانوں کا خود ساختہ رب گملے میں اگانے کی کوشش کی گئ ۔ ہم یہ نام نہاد گملے توڑ کر ہر چیز کی جڑیں زمین میں استوار دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ہم خدا کے مہربان تصور کو اس دھرتی کے ساتھ ہم آہنگ دیکھنا چاہتے ہیں ۔وہ رب عظیم کے تصور کو مقامی آدمی کے خلاف استعمال کرنے کے در پے تھے لیکن ہمارے پاس کافی کی روایت اور تجربہ موجود تھا ۔ہم ان کے وار کو خطا کر سکتے تھے۔ہم جانتے ہیں رب ہماری طاقت ہے اور اسے ہمارے خلاف نہیں برتا جاسکتا\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e۔ رب کی طاقت جب حملہ آور کے حربے کی بجاۓ مقامی بندے کی ڈھارس بن جاۓ تو کافی جنم لیتی ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eسائیں رفعت عباس سے انٹرویو اور مکالمہ کی کتاب \" مقامی آدمی کا موقف\" سے اقتباس\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48094804934873,"sku":"9789695622537-5-1-2-1-3-1-1-2-1-1-2-7-2-8-2-6-1-15-7-1-1-1-3-4-4-8","price":220.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/RIFFAT-ABBAS-INTERVIEW-scaled.jpg?v=1772704834","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/muqami-admi-ka-mokaf","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}