{"product_id":"mann-ki-awaz","title":"من کی آواز | Mun Ki Awaz","description":"\u003cdiv class=\"m8h3af8h l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمن کی آواز\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eعورت، جسے مرد نے ہمیشہ سربستہ راز تصور کیا، مرد تخلیق کاروں کا موضوع رہی، لیکن عورت کی کیفیات کی مکمل عکاسی ایک عورت ہی کر سکتی ہے، عورت کے احساسات و جذبات کو ایک عورت کو ہی بیان کر سکتی ہے، انداز چاہے تند ہو، سبک ہو، یا نرم رو ہو۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eزہرا کا دھیما نرم رو انداز اسکی کہانیوں میں بھی نظر آتا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eزہرا زندگی کی حقیقتوں اور مسائل کو گہرائ سے جانچتی اور پرکھتی ہے، گھریلو و ازدواجی مسائل کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سمجھنا اور لکھنا زہرا کا خاصہ ہے جو اسکے بلاگز میں بھی \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eنظر آتا ہے اور من کی آواز کی کہانیوں میں بھی۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eبتول آپا اور سونی کلائیاں دو مختلف ازدواجی مسائل پر لکھے گئے افسانے ہیں۔ زہرا نے کہانی کی بنت میں عورت کے احساسات کو بہ خوبی بیان کیا ہے۔ دونوں کہانیوں کا انجام یاسیت زدہ ہونے کے بجائے عورت کی مرضی پر کیا گیا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eدور جدید کی عورت زندگی کی کہانی کا انجام بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eبے اثر دوائ ایک جاندار مختصر کہانی ہے، ہم بے اثر ادویات کے زیر اثر ہیں، اور اسی اثر کے نتیجے میں\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\" مقتل \" اور \"بھٹکے ہوئے قافلے \"جیسی کہانیاں وجود میں آتی ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمن کی آواز میں شامل مختصر کہانیاں پر تاثر اور بھرپور ہیں، بیان کی سادگی کے ساتھ خوابیدہ بے حسی کو جگاتی یہ کہانیاں اردو ادب میں بہترین اضافہ ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eنیلی آنکھوں والی گڑیا اور قبر کی پہلی رات\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eخصوصی انسانوں کی کہانیاں ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eخصوصی انسانوں اور انکے مسائل پر لکھنا اہل قلم و اہل دل کا فرض ہے اور زہرا نے یہ فرض بہ خوبی نبھایا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eقبر کی پہلی رات کی اختتامی سطور میں گہرا تاثر پنہاں ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\" قبر کی روشنی تاریکی میں بدلنے لگی، یکدم آوازیں گونجنے لگیں، سوال بار بار دہرائے گئے، آخر کار سوال کرنے والے تھک ہار کر ناکام چلے گئے اور وہ اپنے دوسرے جنم کی پہلی جیت پر مسکرانے لگا \"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eزہرا سے مستقبل کی امید وابستہ ہے، زہرا کی مزید کتابیں بھی ہمارے ہاتھوں میں آئیں گی اور ہم اردو افسانوں اور کہانیوں کی چاشنی سے لطف اندوز ہونگے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمطربہ شیخ\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48094982668505,"sku":"9789695621961-1-1-1","price":380.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Maan-ki-Awaz-Copy-scaled.jpg?v=1772704990","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/mann-ki-awaz","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}