{"product_id":"lord-of-the-rings-urdu-3-book-hardback-collector-s-edition-box-setلارڈ-آف-دی-رنگز-اردو-تین-حصے-مجلد-کولیکٹرز-ایڈیشن-باکس-سیٹ","title":"LORD OF THE RINGS (URDU) – 3-BOOK HARDBACK COLLECTOR’S EDITION BOX SETلارڈ آف دی رنگز (اردو) - تین حصے مجلد کولیکٹرز ایڈیشن باکس سیٹ","description":"\u003cp\u003eلارڈ آف دی رنگز‘‘ کا پہلی بار مکمل اُردو ترجمہ\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e محدود تعداد میں شائع ہونے والا ڈیلکس کولیکٹرز ایڈیشن\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e پہلی کتاب — انگوٹھی کا ساتھ (The Fellowship of the Ring)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e دوسری کتاب — دو مینار (The Two Towers)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e تیسری کتاب — بادشاہ کی واپسی (The Return of the King)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eترجمہ: شوکت نواز نیازی\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e▪️ تین جلدیں ▪️ کُل صفحات 1224 ▪️ ہارڈ بیک ▪️ باکس سیٹ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ بک نمبر (ISBN): 978-969-662-658-9\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e شہرۂ آفاق طویل طلسماتی داستان ’’لارڈ آف دی رنگز‘‘ (The Lord of the Rings) بیسویں صدی کے عظیم انگریزی ادیب اور ماہر لسانیات جے آر آر ٹولکین (J R R Tolkien) کا لافانی شاہکار ہے۔ 1937ء اور 1949ء کے درمیان مراحل میں تحریر کردہ لارڈ آف دی رنگز کا شمار دنیا کی کامیاب ترین کتابوں میں کیا جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 2021ء تک اس کتاب کے 60 کروڑ نسخے فروخت ہو چکے ہیں۔ یوں اس کا شمار عالمی فکشن میں آج تک شائع ہونے والی دس مقبول ترین کتابوں میں ہوتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e’’لارڈ آف دی رنگز‘‘ پہلی بار تین جلدوں میں شائع کی گئی، جن کے نام ’’انگوٹھی کا ساتھ‘‘ (The Fellowship of the Ring)، ’’دو مینار‘‘ (The Two Towers) اور ’’بادشاہ کی واپسی‘‘ (The Return of the King) تھے۔ یہ تینوں کتابیں علی الترتیب 29 جولائی 1954ء، 11 نومبر 1954ء اور 20 اکتوبر 1955ء کو لندن سے منظرِ عام پر آئیں۔ 1957ء میں اِن تینوں جلدوں کا یکجا ایک باکس ایڈیشن نکالا گیا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eنامور مترجم شوکت نواز نیازی نے ’’لارڈ آف دی رنگز‘‘ کی تینوں جلدوں کا اُردو زبان میں ترجمہ کیا۔ وہ اس سے قبل ٹولکین کے ناول ’’دی ہابٹ‘‘ کا ترجمہ بھی کر چکے ہیں۔ ’’دی ہابٹ‘‘ کو ’’لارڈ آف دی رنگز‘‘ کا ابتدائیہ بھی کہا جاتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e انگریزی زبان کے قارئین کو دو حصّوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: جنھوں نے ’’لارڈ آف دی رنگز‘‘ اور ’’دی ہابٹ‘‘ پڑھ رکھے ہیں اور جو انھیں پڑھیں گے۔✍  سنڈے ٹائمز\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eان کتابوں کا حُسن ہی ہے جو تلوار کی مانند کاٹتا ہے یا سرد فولاد کی مانند جلا دیتا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جو آپ کا دل توڑ کر رکھ دے گی۔ ان کتابوں کا اسلوب شاندار اور جاندار ہے کیونکہ چند ’’اچھے‘‘ کرداروں کے تاریک پہلو بھی ہیں اور اسی طرح کچھ ’’برے‘‘ کرداروں میں ’’اچھی‘‘ ترنگ یا تحریک پائی جاتی ہے۔✍  سی ایس لیویس(شہرۂ آفاق طلسماتی سلسلے ’’کرانیکلز آف نارنیا‘‘ کے مصنف)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاگر آپ نے یہ کتاب نہیں پڑھی تو آپ آج تک اس صنف میں لکھی جانے والی بہترین کتاب پڑھنے سے محروم ہیں۔✍  کینیتھ ایف سلیٹر (نیبولا سائنس فکشن جریدے کے نقاد)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمہماتی کہانی سے پہلی توقع یہ ہوتی ہے کہ وہ متنوع اور پُرجوش ہو… ٹولکین کی تخلیقی قوت کبھی ماند نہیں پڑتی۔✍ ڈبلیو۔ ایچ۔ آڈن(ممتاز انگریزی شاعر اور نقاد)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eایک شاہکار کہانی… اپنی نوعیت میں ایک رزمیہ داستان… جس میں اعلیٰ درجے کی مہم، تجسّس، اسرار، شاعری اور فینٹسی کے عناصر شامل ہیں۔ ✍  بوسٹن سنڈے ہیرلڈ\u003c\/p\u003e","brand":"Book corner","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089572245721,"sku":null,"price":6000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/rn-image_picker_lib_temp_2df42205-2bd0-4356-b6eb-612d4a6310e0.jpg?v=1772698967","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/lord-of-the-rings-urdu-3-book-hardback-collector-s-edition-box-set%d9%84%d8%a7%d8%b1%da%88-%d8%a2%d9%81-%d8%af%db%8c-%d8%b1%d9%86%da%af%d8%b2-%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d8%aa%db%8c%d9%86-%d8%ad%d8%b5%db%92-%d9%85%d8%ac%d9%84%d8%af-%da%a9%d9%88%d9%84%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%db%8c%da%88%db%8c%d8%b4%d9%86-%d8%a8%d8%a7%da%a9%d8%b3-%d8%b3%db%8c%d9%b9","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}