{"product_id":"kofa-ka-musafir-by-ali-akbar-natiq-کوفہ-کا-مسافر-از-علی-اکبر-ناطق","title":"Kofa kay musafir by Ali Akbar Natiq | کوفہ کے مسافر از علی اکبر ناطق","description":"\u003cp\u003eمَیں نے ناول( کوفہ کے مسافر )کیوں لکھا ؟\u003cbr\u003eیہ ۱۹۸۴ کا زمانہ تھا ۔ مَیں اُس وقت چھ سات سال کا تھا ۔ میرے والد صاحب روزگار کے سلسلے میں عراق گئے ہوئے تھے ۔ ہمارا کچا گھر تھا ۔جس کے دو کوٹھے تھے ۔ ہمارے پاس اُن دنوں دو بھینسیں تھیں ۔ایک کوٹھے میں بھینسیں باندھتے تھے اور دوسرے مَیں ہم چار بہن بھائی اور میری والدہ رہتے تھے ۔ میری دادی اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی ۔ یہ گھر بھی دراصل ہمارا ہی تھا فقط کوٹھا الگ تھا ۔ مَیں اپنی دادی کے ساتھ اُسی کی چارپائی پر سوتا تھا ۔ جب تک مجھے نیند نہ آتی دادی کربلا کی کہانیاں اور مختار کا بدلا لینے کے واقعات سناتی ۔ جب مَیں سو جاتا تو خود کو خواب کی حالت میں اُنھیں جنگوں میں موجود پاتا ۔ چنانچہ میرے دل و دماغ میں کربلا رچ بس گئی ۔ پھر یوں ہوا کہ والد صاحب کا جب بھی عراق سے خط آتا ،اُس میں کربلا ، کوفہ ، نجف ، سامرا ، کاظمین ،اور اِسی طرح مختلف مقدسات کی تصویریں ہوتیں ۔ جنھیں ہر وقت مَیں سینے سے لگائے پھرتا ۔اور جی چاہتا اڑ کر یہاں پہنچ جائوں اور کبھی وآپس نہ آئوں ۔ مجھے یہ تمام جگھیں اور واقعات ایسے لگتے جیسے یہ اِس دنیا سے پرے کسی دوسری دنیا کے ہوں اور مجھے اپنے والد پر رشک آتا تھا جو وہاں گھوم رہا تھا ۔ جب والد صاحب واپس آئے تو مَیں آٹھویں کلاس میں تھا اور یہ ۱۹۸۸ کا سِن تھا ۔ مَیں نے تب والد صاحب سے اُن علاقوں کے بارے میں تفصیل سے جاننا اور پوچھنا شروع کر دیا ۔ پھر آئمہ طاہرین کے بارے میں معلومات سُنتا رہا جو بہت دردناک اور تڑپا دینے والی تھیں ۔ یوں میرا اُن سے قرب بڑھتا چلا گیا اور میرے اندر ایک کسک پیدا ہوتی چلی گئی کہ آخر اُمت نے اُن کے ساتھ یہ ظلم کیوں کیا ؟ \u003cbr\u003eتب مَیں نے لائبریوں سے لے کر خاص وہ کتابیں پڑھنا شروع کیں جنھیں تاریِخ اسلام کہا جاتا تھا ۔ یہ سینکڑوں کتابیں تھیں ۔ جیسے جیسے کتابیں پڑھتا چلا گیا ، میرا مطالعہ مجھے بتانے لگا کہ ہر لکھی ہوئی بات سچ نہیں ہے اور ہر بات جھوٹ بھی نہیں ہے ، لہذا مجھ میں روایت اور درایت کو پرکھنے کی قوت پیدا ہونے لگی ۔ ان چیزوں نے مجھے عجیب کیفیت میں مبتلا کر دیا ۔ جو کچھ میری سلیبس کی کتابوں میں لکھا تھا اُن میں سے اکثر تاریخی اعتبار سے بالکل لغو اور اور واہیات معلوم ہوا ۔ تب آہستہ آہستہ مجھے معلوم ہوا کہ لکھنے والوں نے زیادہ تر اپنی نفسانی خواہشات کو مدِ نظر رکھ کر لکھا ہے ۔ تاریخ و سیر و انساب و الرجال کی کتابوں سے لے کر جغرافیہ تک اکثر متضاد باتیں درج ہیں ۔ اور یہ سب کچھ پہلے خلیفہ کے دور سے شروع ہو کر بنی اُمیہ، بنی عباس اور پھر عثمانیوں کے ہزار سالہ دور تک چلتا رہا ۔ بادشاہوں نے اپنے ظلم و تشدد اور جبر کو جائز قرار دینے کے لیے سرکاری مورخین کے ذریعہ اہلِ بیت کے کردار کو بھی داغدار کرنے کی کوشش کی اور سرکاری مفتیوں اور مولویوں کے ذریعے دین کے امرونہی کا چہرہ دھندلا دیا ۔ اِس حالت کو دیکھ کر میری جستجو اور تجسس بڑھتا چلا گیا ۔\u003cbr\u003eپھر جب مَیں خود عراق میں گیا تو مجھے محسوس ہوا ہمارے لکھنے والوں نے کوفہ کے حوالے سے بھی بہت زیادہ غلط بیانی سے کام لیا ہے اور جو کچھ لکھا گیا ہے یا لکھا جا رہا ہے اُسے یا تو سابقہ کے نقشِ قدم پر ہی رکھ کر لکھا جا رہا ہے اور تحقیق کی ذرا کوشش نہیں کی گئی یا ٹھیک سے لکھا نہیں جا رہا اور اتنا خشک عبارت میں ہے کہ پڑھنے والے اُسے پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے ۔ \u003cbr\u003eچنانچہ مَیں نے ارادہ کیا مَیں اِسے ناول کے طور پر لکھوں ۔ واقعات تاریخی طور پر دروست ہوں ، آسان فہم ہوں اور خاص و عام کو کم از کم کربلا کے بارے میں درست معلومات دیتے ہوں ۔ \u003cbr\u003eیہ کام بہت مشکل اور صبر آزما تھا ۔ بچپن کا مطالعہ تو ایک طرف پچھلے چھ سال میں کم و بیش ساڑھے چار سو کتابوں کا مطالعہ کیا ،اور بعض اوقات ایک لائن لکھنے کے لیے پانچ پانچ سو صفحات کی پوری کتاب پڑھنا پڑھی ۔ \u003cbr\u003eاب جب آپ اِسے پڑھیں گے تو حیرت و استعجاب میں پڑ جائیں گے کہ اہلِ بیت پر صرف قتل و غارت گری کا ظلم نہیں ہوا ،اُن پر قلمی ظلم و ستم بھی کیا گیا ۔ مثلاً یہاں صرف ایک مثال دیتا ہوں ، \u003cbr\u003e یہ بات کی جاتی ہے کہ جب امام کربلا پہنچے اور اُن پر گھیرا تنگ ہو گیا تو اُنھوں نے عمرو بن سعد سے تین شرطیں پیش کیں اورکہا اول مجھے جہاد کے لیے کافروں کی سرحدوں پر بھیج دیں ، دوئم مدینہ اور مکہ وآپس جانے دیں ،سوئم مجھے شام میں یزید کے پاس بھیج دیں تاکہ مَیں وہاں اُن کے ہاتھ پر بیعت کر لوں گا ۔ اور اُس نے یہ لکھ کر ابنِ زیاد کو بھیج دیں ۔\u003cbr\u003eیہ اتنی بڑی بکواس ہے کہ اِس کا تاریخ میں کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ اِن میں سے حسینؑ نے ایک بھی جملہ نہیں کہا ۔ بلکہ سرے سے یہ شرط والا واقعہ پیش ہی نہیں آیا ۔ \u003cbr\u003eیہ اور اسی طرح کی مزید کئی باتیں ۔ خیر ناول میں بہت زیادہ چیزیں ہیں ۔ مجھے مولا نے اتنی قدرت عطا کی ہے اور یہ بھی انھی کا صدقہ ہے کہ آپ اِس ناول میں باقاعدہ تمام واقعات کو اپنی آنکھوں سے وقوع ہوتا دیکھ لیں گے ۔ آپ کے تمام سوال اور تمام جواب اِسی میں موجود ہیں ۔ \u003cbr\u003eیہ ۸۲۵ صفحات کا ناول ہے \u003cbr\u003eکل ناول کو پریس میں دینے جا رہا ہوں ۔\u003cbr\u003eعلی اکبر ناطق\u003c\/p\u003e","brand":"ilm o irfan","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48092291006681,"sku":null,"price":2100.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/FB-IMG_1725948438082.jpg?v=1772701951","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/kofa-ka-musafir-by-ali-akbar-natiq-%da%a9%d9%88%d9%81%db%81-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d9%81%d8%b1-%d8%a7%d8%b2-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%da%a9%d8%a8%d8%b1-%d9%86%d8%a7%d8%b7%d9%82","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}