{"product_id":"jagirdari-or-samraj","title":"جاگیرداری اور سامراج | Jagirdari Or Samraj | Hamza Alvi","description":"\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eکتاب: جاگیرداری اور سامراج\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eمصنف: حمزہ علوی\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"سامراج اور جاگیرداری\" کے بعد پروفیسر حمزہ علوی کے مضامین کا یہ دوسرا مجموعہ ہے جس میں پاکستان کے بارے میں مضامین ہیں۔ حمزہ علوی کی تحقیق کا دائرہ بڑا وسیع ہے۔ اس میں سوشیولوجی، علم بشریات ، سیاسیات اور تاریخ سب آ جاتے ہیں۔ چونکہ ان علوم پر ان کی مضبوط گرفت ہے۔ اس لیے جب وہ کسی موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں تو اس کے تمام پہلووں کا احاطہ کرتے ہوئے وجوہات و اسباب کی تہہ تک جا کر اس کا تجزیہ کرتے ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاس کتاب میں شائع ہونے والے مضامین سے اندازہ ہوگا کہ انہوں نے قیام پاکستان، اور آزادی \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eکے بعد نئی ریاست کی ساخت و تشکیل اور سیاسی اداروں کے عمل ، اور معاشرے میں پیدا ہونے والے تضادات کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کیاہے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ نو آبادیات کے خاتمہ کے بعد دوسرے نو آزاد ملکوں کی تاریخ کو بھی ان کے ذریعہ سمجھنے میں مدد ملے گی۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eعلمی مضامین کا ترجمہ کرتے ہوئے جو مشکلات پیش آتی ہیں، اس کا اندازہ مترجم کو ہوتا ہے۔ اس لیے اصطلاحات کی غیر موجودگی میں، جب نئی اصطاحیں وضع کی جائیں تو وہ یقینا مسائل پیدا کرتی ہیں۔ لیکن مترجمین نے اس بات کی پوری کوشش ہے کہ جہاں تک ہو سکے سادہ اور واضح ترجمے میں حمزہ علوی کے مطالب کو بیان کیا جائے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمضامین کے ترجمے طاہر کامران، ظفر علی خان اور ڈاکٹر مبارک کے کیے ہوئے ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48094900945113,"sku":"9789695622537-5-1-2-1-","price":450.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/FB_IMG_1560223960005.jpg?v=1772704926","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/jagirdari-or-samraj","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}