{"product_id":"gumshada-meras","title":"گمشدہ میراث | Gumshdha Miras","description":"\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eشمس الرحمٰن فاروقی |\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eگلزار ملک کے ناول’’گمشدہ میراث‘‘ کی معنویت کو سمجھنے کے لئے آپ کو پہلے ’سدھارتھ‘ اور بعدازاں ناول ’الکمیسٹ‘ میں نظریاتی تاروپود پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہےورنہ آپ ’’گمشدہ میراث‘‘کے جہانِ معانی کو کھو دیں گے۔ سدھارتھ میں بدھا کے نظام فکر کو چھوتے ہوئے ہیرو ذات کے ایک ایسے انفرادی سفر کی بنیاد رکھتا ہے جس میں ہیرو نفسیاتی خواہشات کے زیر اثر حیوانیت کے زیریں ترین درجہ سے منازل طے کرتا ہوا اعلیٰ درجے تک پہنچتا ہے لیکن ایک دشوار گزار اور مشکل سفر کے بعد \u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003ca tabindex=\"-1\" data-mce-fragment=\"1\" data-mce-tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eانجام کار زندگی کی بے ثباتی اور بے معنویت کے ہاتھوں ہار کر کھیتی باڑی کی جانب لوٹ جاتا ہے اور سبزیاں، پھل کی کاشت میں سکون پاتا ہے لیکن الکمیسٹکے ہیرو کا سفر اُنہیں روز مرہ کے کاموں کو ترک کر کے آگے بڑھتے ہوئے کسی نئے اور انفرادی جہانِ حیرت کی جستجو کا سفر ہے جو خواب، یقین اور انکڑے پھینکنے یا شگون تلاش کرنے کے درمیان ایک لکیر کھینچتا ہے جسے عصر حاضر کا جدید انسان سماجی سطح پر شک کی نگاہ سے دیکھتاہے گڈریا اپنی جمع پونجی کھو دینے کے بعد چائے کی دکان پر کام کرتے ہوئے بھی اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا نہیں چھوڑتا اور صحرا کا جان جوکھم اور دشوار گزار سفر طے کر کے آخر کار اپنی منزل وہیں پاتا ہے جہاں سے اس نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ یہ دونوں کردار اپنی ذات کی سطح پر تو نروان پاجاتے ہیں لیکن اس انفرادی تجربے میں دوسرے انسانوں کے اشتراک عمل سے محروم رہتے ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eاگرچہ ’’گمشدہ میراث ‘‘کے ہیرو نانگے لوہار کا سفر کھیتی باڑی کی طرف پلٹے ہیرو اور گڈریے کے سفر ہی کو آگے بڑھاتا ہے لیکن منزل پر پہنچ کر ہیرو اس انعام میں دوسرے انسانوں کی شراکت داری کر کے حیوانیت کے اعلیٰ درجہ سے بلند ہو کر انسانی معراج پر فائز ہو جاتا ہے۔ یہ وہ معنویت ہے جس پر اس ناول کی بنیاد استوار ہے اور جسے سمجھے بغیر نہ ہی اس ناول کی تفہیم ممکن ہے اور نہ ہی کسی زندہ سماج کی تشکیل نو۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eعصر حاضر کا ادب اور ’’گمشدہ میراث‘‘ کی سماجی معنویت\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv id=\"titlewrap\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv data-attrid=\"subtitle\"\u003e\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48094966382809,"sku":"9789695628262-2-1-2","price":380.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Gumshada-Meras-Copy-scaled.jpg?v=1772704978","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/gumshada-meras","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}