{"product_id":"1984-جارج-آرویل","title":"1984 |  جارج آرویل","description":"\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\" 1984\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمصنف : جارج آرویل\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eترجمہ : سہیل واسطی\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e1949ء میں منظر عام پر آنے والا جارج آرویل کا شاہکار \"1984\" مستقبل پر لکھے جانے والے چند بہترین ناولوں میں سے ایک ہے.\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eناول \"1984\" اوشیانا کی برسر اقتدار \"پارٹی\" کے متوسط طبقے کے ایک رکن ونسٹن سمتھ کی کہانی ہے جو ٹیلی سکرین کی صورت ہر جگہ موجود پارٹی کی نگاہوں سے تنگ اور اور بڑے بھائی کی ہمہ وقت دیکھتی آنکھوں سے شدید نفرت کا شکار ہے.\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"پارٹی\" کا سربراہ بڑا بھائی لوگوں کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر ہمہ وقت قدرت رکھتا ہے.وہ \"پارٹی\" کے اقتدار کے خلاف کسی سیاسی بغاوت کے امکان \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eکو سرے سے ہی ختم کرنے کے لیے نئی زبان\"نیو سپیک\" متعارف کرواتا ہے اور \"جرم خیال\" کی اصطلاح رائج کرتا ہے تاکہ لوگوں کے خیالات تک کو اپنے قابو میں کرسکے.\"پارٹی\" کے کسی بھی حکم عدولی کی صورت میں کمرہ نمبر 101 آپ کا مقدر ٹھہرتا ہے جس کا خوف ہی عوام اور پارٹی کے ارکان کو کسی بھی قسم کا جرم خصوصا جرم خیال کرنے سے باز رکھتا ہے.\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاس ناول میں جارج آرویل نہایت مؤثر انداز میں مطلق العنانیت،تمام اقسام کے ذرائع علوم پر حکومت کے کنٹرول اور پھر اس کے اثر اور ایک آمر کے ہاتھوں عوام کے استحصال کو بیان کرتے ہیں.\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eناول کا مین کردار ونسٹن سمتھ پارٹی کے اقتدار کے خلاف اپنی جدوجہد ایک مخفی ڈائری لکھ کر کرتا ہے جو کہ وہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے لکھ رہا ہوتا ہے.ڈائری رکھنا جرم خیال کی سب سے اعلی قسم اور اس کی سزا صرف اور صرف موت مقرر ہے.وہ اپنی محبوبہ \"جولیا\" جو اسی کی طرح پارٹی کی رکن ہے کے ساتھ مل کر حق اور انصاف کے لیے اس معاشرے میں جنگ کرتا ہے جہاں اپنے نجی خیالات تک رکھنا جرم ہو.جارج آرویل کا ناول \"1984\" دنیا کے لیے آمریت اور مطلق العنانیت کے خلاف جدوجہد کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اگر آمریت اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائے تو اس صورت کس طرح کا معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس کی بہترین عکاسی کرتا ہے.\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"ilm o irfan","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48095055741145,"sku":null,"price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/20230415_161044.jpg?v=1772705235","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/1984-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%d8%ac-%d8%a2%d8%b1%d9%88%db%8c%d9%84","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}