{"product_id":"کاروان-ماؤ۱ز-پاکستان-karwan-e-maoizm-pakistan","title":"کاروان  ماؤ ۱ز  پاکستان | Karwan e Maoizm Pakistan","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003eجب برصغیر کی تقسیم ہوئی، تو ہمیں ایک انقلابی ورثہ بھی ملا تھا ایسا ورثہ جو برصغیر کے کمیونسٹوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ تھا۔ مگر بدقسمتی سے، اس ورثے نے ایک بنیادی غلطی کی بنیاد پر اپنی حکمت عملی ترتیب دی: روسی انقلاب کے ماڈل کو، بغیر کسی تنقیدی جائزے کے، پاکستانی انقلاب کی حکمت عملی کے طور پر اپنالیا گیا۔ 1917ء کے روسی تناظر میں جو حکمت عملی کامیاب رہی تھی، اسے ایک نوآبادیاتی، نیم جاگیردار، اور منتشر معاشرے پر جوں کا توں لاگو کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب یہ ماڈل ناکام ہوا تو کچھ گروہوں نے چینی انقلاب کی حکمت عملی کو اختیار کرلیا، جو بنیادی طور پر کسانوں پر مبنی دیہی گوریلا جنگ اور محاصرے کے ذریعے شہروں کو فتح کرنے کی حکمت عملی تھی۔مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی سماجی، معاشی اور سیاسی ساخت نہ روس سے مماثلت رکھتی تھی اور نہ چین سے۔ پاکستان ایک ایسا ملک تھا جہاں نوآبادیاتی ریاستی ڈھانچے نے اپنی جڑیں گہری کرلی تھیں، جاگیرداری اور سرمایہ داری کا ایک پیچیدہ امتزاج موجود تھا، اور جہاں عالمی سامراجی نظام کے ساتھ گہرے تعلقات قائم تھے۔نتیجہ یہ نکلا کہ روسی اور چینی ماڈلز، بغیر مقامی حالات کی سائنسی تحقیق اور سماجی تضادات کی گہری تفہیم کے، یہاں ناقابلِ عمل ثابت ہوئے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003eاب، جب کہ دنیا بھر کے انقلابات کی ناکامیوں، دیوارِ برلن کے انہدام، سویت زوال، چینی ریاست کے سرمایہ دارانہ ارتقا، اور نیو لبرل عالمی نظام کے مظالم کو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے، اب وقت آ چکا ہے کہ ہم پاکستانی سماج کی مخصوص نوآبادیاتی، نیم سرمایہ دارانہ، اور نیم جاگیردارانہ ساخت کا سائنسی مارکسی تجزیہ کریں۔ ہمیں ایک ایسی حکمت عملی تشکیل دینی ہوگی جو پاکستانی سماج کے حقیقی تضادات کو سمجھ کر ابھرتی ہو، نہ کہ کسی دوسرے ملک کے تجربات کی نقل ہو۔ہمیں بائیں بازو کی سیاست کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے ایک ایسا انقلابی پروگرام تشکیل دینا ہوگا جوطبقاتی جدوجہد کو مرکزی مقام دے،مقامی ثقافت اور سماجی نفسیات سے جڑتا ہو،نیو لبرل سرمایہ داری کی موجودہ شکلوں اور تضادات کو درست طریقے سے سمجھ کر ان کا توڑ فراہم کرے\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003en\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eاور سب سے بڑھ کر یہ کہ عوام کے اندر جڑیں بنانے پر مبنی ہو، نہ کہ مہم جوئی (ایڈونچرازم) یا محض نمائشی احتجاجی سیاست پر۔\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003eیہی وہ بنیادی اصول ہیں جو ماؤزے تنگ نے اپنے ابتدائی دنوں میں اپنائے تھے\"عوام ہی وہ سمندر ہیں جس میں انقلابی مچھلیاں تیر سکتی ہیں۔\"ماؤ نے بار بار تاکید کی تھی کہ انقلابی حکمت عملی ہمیشہ مقامی سماجی تضادات کی بنیاد پر تیار کی جائے، اور کسانوں، مزدوروں اور محروم طبقات کو براہ راست اپنی قوت کا مرکز بنایا جائے۔ یہی سچائی آج پاکستان کے لیے بھی لازمی ہے۔تو سوال یہ ہے: کیا ہمیں اب اس عمل کا آغاز کرنا چاہیے یا ابھی مزید انتظار کرنا چاہیے؟\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003eہمارا\u003cspan style=\"mso-spacerun: yes;\"\u003e  \u003c\/span\u003eدوٹوک جواب ہے: ہاں، یہ کام اب شروع کرنا ناگزیر ہے اگر آپ بھی محسوس کرتے ہیں کہ اب وقت آ چکا ہے تو آیئے \"کاروانِ ماؤازم\" کی جدوجہد کا حصہ بنیے، تاکہ ہم براہِ راست مسلح مہم جوئی یا صرف نعرے بازی پر مبنی سوشل موومنٹ ازم میں الجھنے کے بجائے، محنت کشوں، کسانوں، نوجوانوں، عورتوں اور مظلوم قومیتوں کے اندر اتر کر، سماجی تضادات کی تحقیق اور گہری تنظیم سازی کے عمل کے ذریعے پاکستانی سماج کی حقیقی ساخت کو سمجھتے ہوئے ایک انقلابی نظریہ اور مقامی حکمت عملی تشکیل دے سکیں۔یہ عمل آسان نہیں ہوگا۔ یہ ایک لمبی، صبر آزما، مگر فیصلہ کن جدوجہد ہوگی۔ مگر اگر ہم نے آج یہ راستہ نہ اپنایا تو ہم تاریخ کے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیے جائیں گے، جیسا کہ ماضی کے بہت سے انقلابی دعویداروں کے ساتھ ہوا۔یہ وقت ہے کہ ہم پاکستانی سماج میں عوامی جنگ، سوشلسٹ انقلاب، اور مزدوروں اور کسانوں کی حاکمیت کے خواب کو ایک نئے ولولے اور سائنسی بنیادوں پر پھر سے زندہ کریں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; font-family: 'Urdu Typesetting'; mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003eعوام کے سمندر میں اتر کر، عوام سے جڑ کر، عوام کے تضادات کو سمجھ کر، اور ایک منظم انقلابی قوت تعمیر کرکے۔آپ اس سفر میں ہمارا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ہمارا نظریاتی دستاویز لازمی ملاحظہ کیجیے۔ اس کی ہارڈ کاپی آپ کو پاکستان میں فکشن ہاوس کی کسی بھی برانچ سے حاصل کرسکتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"mso-fareast-font-family: 'UD Digi Kyokasho N-B';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089756336345,"sku":null,"price":800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/karwanmaozay.png?v=1772699177","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%da%a9%d8%a7%d8%b1%d9%88%d8%a7%d9%86-%d9%85%d8%a7%d8%a4%db%b1%d8%b2-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-karwan-e-maoizm-pakistan","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}