{"product_id":"ڈاکٹر-دلویر-سنگھ-پنو-تواریخ-سکھی-پاکستان-میں-سکھوں-کے-آثار-the-sikh-heritage-beyond-borders","title":"ڈاکٹر دلویر سنگھ پنو | تواریخ سکھی | پاکستان میں سکھوں کے آثار | The Sikh Heritage: Beyond Borders","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eپاکستان میں سکھ ورثہ\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eڈاکٹر دلویر سنگھ پنو، جو پیشے کے لحاظ سے ایک ماہر دندان ہیں، نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ سکھ تاریخ اور ورثے کی تحقیق اور مطالعہ میں گزارا ہے ۔ ان کی دلچسپی سکھ ازم کی تاریخ اور اس سے جڑے موضوعات ہیں، یہ کتاب ان کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر پنو نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باوجود سکھ تاریخ کے مطالعے کے لیے وقت نکالا اور اپنے قارئین کے لیے ایسا مواد مہیا کر دیا ہے جو اہم تاریخی و ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے معمل راہ کا کام دے گا۔ بنیادی طور پر یہ کتاب ان کی انگریزی کتاب کا ترجمہ ہے جو پاکستان میں سکھوں کی تاریخ اور ان کے ورثے پر روشنی ڈالتی ہے۔ سکھ ازم کی بنیاد گرونانک دیوجی نے رکھی ، اور ان کے جانشین گرونانک کے تعلیمات کو مزید فروغ دینے کے لیے کئی قدم اٹھائے۔ سکھ ازم کا ارتقاء اور ترقی برصغیر میں کئی اہم واقعات اور تبدیلیوں کے ساتھ جڑین ہوئی ہے، جن میں سے کئی واقعات موجودہ پاکستان کے علاقوں میں رونما ہوئے۔ پاکستان کی سرزمین، جہاں پر گرونانک جی کی پیدائش ہوئی ، سکھ تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ ننکانہ صاحب ، حسن ابدال، اور کرتار پور جیسے مقدس مقامات سکھوں کی روحانی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ مقامات نہ صرف سکھوں کی مذہبی روایات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ان کے عظیم ثقافتی ورثے کا بھی ایک اہم حصہ ہیں۔ اس کتاب میں پاکستان میں سکھ تاریخ کے اہم واقعات ، مقدس مقامات ، اور سکھ ورثے کی تفصیلات کو جمع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، موجودہ حالات کا جائزہ بھی لیا ہے کہ کس طرح پاکستان میں سکھ ورثے کو محفوظ رکھا جا رہا ہے اور مستقبل میں اس کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eیہ کتاب نہ صرف سکھ برادری کے لیے بلکہ ان تمام افراد کے لیے مفید ثابت ہوگی جو سکھ ازم اور اس کے تاریخی ورثے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ قارئین کو اس کتاب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور وہ سکھ ورثے کی اہمیت کو مزید سمجھ سکیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eپروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eصدر شعبه تاریخ، پنجاب یونیورشی\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eڈائریکٹر ریسرچ سوسائٹی پاکستان\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction house","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48091827503321,"sku":null,"price":2800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/tarikhiSikhi2.jpg?v=1772701569","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%af%d9%84%d9%88%db%8c%d8%b1-%d8%b3%d9%86%da%af%da%be-%d9%be%d9%86%d9%88-%d8%aa%d9%88%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae-%d8%b3%da%a9%da%be%db%8c-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%da%a9%da%be%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a2%d8%ab%d8%a7%d8%b1-the-sikh-heritage-beyond-borders","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}