{"product_id":"چین-کی-طرزِ-حکمرانی-cheen-ki-tarz-e-hukmrani","title":"چین کی طرزِ حکمرانی\n\nCheen Ki Tarz e Hukmrani","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eچین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی نومبر 2012ءمیں منعقد ہونے والی اٹھارھویں نیشنل کانگریس کے بعد پوری پارٹی اور چینی عوام کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے شی چن پنگ کی بطور جنرل سیکرٹری سربراہی میں نئی مرکزی قیادت میسر آگئی۔ ان مسائل اور چیلنجوں میں مزید گہرائی میں جاکر اصلاح اور کشادہ روی کوجاری کرنا، قومی نظامِ حکمرانی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور چینی قوم کی عظیم نشاةِ ثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کی عظیم قوت کو مجتمع کرنا شامل ہیں۔ سی پی سی کی قیادت میں ملک چینی خصوصیات کی حامل اشتراکیت کے لیے ایک روشن مستقبل تعمیر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eچین دنیا میں توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ دنیا جاننا چاہتی ہے کہ چین میں کیا تبدیلیاں آرہی ہیں اور وہ تبدیلیاں باقی دنیا پر کیسے اثر انداز ہوں گی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر کے طور پر شی چن پنگ نے مختلف موضوعات پر بہت سی تقریریں کی ہیں۔ ان تقریروں میں انہوں نے اپنے خیالات، نظریات اور اندازے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس بدلتے ہوئے دور میں اپنی پارٹی اور ملک کے حوالے سے بہت سے اہم نظریاتی اور عملی سوالات کے جواب بھی دیئے ہیں۔ ان کی یہ تقریریں نئی مرکزی قیادت کے فلسفے کی حامل ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کا جواب دینے اور چینی حکومت کے فلسفے اور اس کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کے بارے میں باقی دنیا کی سمجھ بوجھ بڑھانے کے لیے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی لٹریچر ریسرچ آفس اور چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ نے مل کر اس کتاب ”چین کی طرزِحکمرانی“ کی اشاعت کے لیے کام کیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ کتاب شی چن پنگ کے 15 نومبر 2012ءسے لے کر 13 جون 2014ءتک اہم تصنیفات پر مبنی ہے۔ یہ تقریروں، مباحثوں، انٹرویوز، ہدایات اور خط و کتابت پر مشتمل ہے۔ کتاب میں شامل 79 مضامین کو 18ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، اور قارئین کو چین کے معاشرتی نظام، تاریخ اور تمدن کے بارے میں سمجھانے کے لیے حواشی بھی شامل کیے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب میں شی چن پنگ کی کام اور روزمرہ زندگی پر مبنی 45 تصویریں بھی شائع کی گئی ہیں۔ یہ تصاویر زیادہ ترچین کی کمیونسٹ پارٹی کی 2012ءمیں منعقد ہونے والی اٹھارھویں نیشنل کانگریس سے اب تک کی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003cthead\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd colspan=\"2\"\u003e\u003cstrong\u003eBook Details\u003c\/strong\u003e\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/thead\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-652-036-8\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e560\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardcover\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2017\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093901029593,"sku":null,"price":1200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Cheen_Ki_Tarz_e_Hukmrani-250x380.jpg?v=1772703964","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%da%86%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%b7%d8%b1%d8%b2%d9%90-%d8%ad%da%a9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-cheen-ki-tarz-e-hukmrani","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}