{"product_id":"وہی-نام-سارے-از-حوزے-ساراماگو-all-the-name-bt-jose-saramago","title":"وہی نام سارے از حوزے ساراماگو | All the name bt Jose saramago","description":"\u003cp\u003eپھول کھلتے ہیں ان مہینوں میں \u003cbr\u003e میں دستوفسکی کے مختصر ناول \" نوٹس فرام انڈر گراونڈ\" کا ترجمہ کر رہا تھا کہ میرے موبائل فون پر لگاتار نوٹیفیکیشن ۔12 بج کر 22پر \u003cbr\u003e میں نے کسی قدر برہمی سے موبائل فون کھولا۔ یہ پیغام فرینکفرٹ سے امر شاہد صاحب کے تھے جو چند تصاویر تھیں ۔ میں ابھی تک ترجمہ کے فریم آف مائنڈ سے نکلا نہیں تھا اور مجھے تصاویر کی سمجھ نہیں آئی۔ پھر ان کا ایک پیغام پہنچا،\"لیجے حضور، کتاب شائع ہوگئی!! دلی مبارک باد \" میں نے پھر تصاویر دیکھیں اور چکرا گیا۔ \" وہی نام سارے \" چھپ گیا تھا۔میری ایکسائٹمنٹ کی سطح وہی تھی جو میرے پہلے افسانوی مجموعے \" داغ داغ اجالا \" کے چھپنے پر تھی۔ میں نے فوری جواب دیا\" آئی ایم آن مون\"۔ \" آل دی نیمز \" کی خوب صورتی اس کے پیچیدہ اسلوب میں ہے جو میرے لیے ایک چیلنج تھا اور میں نے ترجمہ میں پانچ سال لگائے تھے۔ بک کارنرجہلم کا شکریہ کہ انھوں نے خصوصی اہتمام کے ساتھ کتاب چھاپی۔ اگر میں عامر رفیق کا شکریہ ادا نہ کروں تو نامناسب ہو گا۔ وہ اصرار کرتا رہا کہ یہ ترجمہ بک کارنرجہلم سے چھپاوں اور مجھے جہلم ساتھ لے کر گیا۔ اس کی موجودگی میں امر شاہد صاحب کے ساتھ اصولی طور پر اشاعت کرنا طے پایا تھا۔\u003cbr\u003e عمومی طور پر میں پبلشر کو کتاب دے کر بھول جایا کرتا ہوں لیکن \" وہی نام سارے \" کا میں نے پیچھا کیا اور یقینا امر شاہد اکتا گئے ہوں گے لیکن ہم دونوں ہی ثابت قدم رہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eBook: All the names by Jose saramago\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eکتاب: وہی نام سارے از حوزے ساراماگو\u003c\/p\u003e","brand":"Book corner","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089654460633,"sku":null,"price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/rn-image_picker_lib_temp_5766bb72-5fea-45d3-ac4b-0e6eb1c9192b.webp?v=1772699045","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d9%88%db%81%db%8c-%d9%86%d8%a7%d9%85-%d8%b3%d8%a7%d8%b1%db%92-%d8%a7%d8%b2-%d8%ad%d9%88%d8%b2%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d9%85%d8%a7%da%af%d9%88-all-the-name-bt-jose-saramago","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}