{"product_id":"نصفُ-قَلْبِی-half-of-my-heart-نیئر-عباس-زیدی","title":"نصفُ قَلْبِی | Half of My Heart | نیئر عباس زیدی","description":"\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eنصفُ قَلْبِی | Half of My Heart | نیئر عباس زیدی\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eافتخار عارف\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eتاریخ عالم اسلام کا مطالعہ کیجئے تو آپ دیکھیں گے کہ خواتین میں تین ہستیاں ایسی ہیں کہ جو اپنے تسلسل اور انفرادیت میں آپ اپنی نظیر ہیں۔ حضرت خدیجتہ الکبری، حضرت فاطمتہ الزہرا، حضرت زینب کبری : ایک سلسلہ نور ہے جو قیامت تک، زنانِ عالم کے لئے مثال ہے۔ ان ہستیوں پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور بہت اچھا لکھا گیا ہے۔ پیش نظر کتاب ”نصفُ قَلْبِی“ فادر کرسٹوفر پال کلومسی نے قلمبند کی ہے۔ \"Half of My Heart\" کے عنوان سے اصل کتاب انگریزی زبان میں لکھی ہے جسے اردو کا جامہ ممتاز ادیب اور مترجم نیئر عباس زیدی نے پہنایا ہے۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eنیئر عباس زیدی بہت با کمال مترجم ہیں۔ اردو اور انگریزی زبانوں پر دسترس بھی رکھتے ہیں اور فن ترجمہ سے بخوبی واقف ہیں۔ ایک عرصے تک وہ مقتدرہ قومی زبان، پاکستان میں میرے ہم کا ربھی رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر کئی کتابوں کے تراجم کئے ہیں، جوادب سے دلچسپی رکھنے والوں میں بہت لائق اعتبار گردانے جاتے ہیں۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eحضرت زینب بنت علی ، شریکۃ الحسین ثانی زہرا کے احوال و آثار پر ایک ایسے مؤرخ کی تحریر جو مسیحی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، انتہائی قابل قدر ہے ۔ سلاست و روانی کے ساتھ نیئر عباس زیدی نے اصل کتاب کے متن کی تاثیر کو برقرار رکھا ہے۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ جہان دانش میں یہ ترجمہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction house","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093837328601,"sku":null,"price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/nasfiqalbi.jpg?v=1772703783","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d9%86%d8%b5%d9%81%d9%8f-%d9%82%d9%8e%d9%84%d9%92%d8%a8%d9%90%db%8c-half-of-my-heart-%d9%86%db%8c%d8%a6%d8%b1-%d8%b9%d8%a8%d8%a7%d8%b3-%d8%b2%db%8c%d8%af%db%8c","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}