{"product_id":"موسٰی-سے-مارکس-تک-musa-sy-marx-tak-sibt-hassan","title":"موسٰی سے مارکس تک | Musa Sy Marx Tak | Sibt Hassan","description":"\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eموسٰی سے مارکس تک ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eمصنف ۔ سید سبط حسن\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eاشتراکیت کے بارے میں ہمارے ملک کے ایک بڑے حلقے کی معلومات یا تو بالکل نہ ہونے کے برابر ہیں یا پھر بہت ناقص ہیں۔ اس پر مستزاد اشتراکیت کے مخالفین کا مخالفانہ پروپیگنڈہ ہے جو بہت سی غلط فہمیوں کا موجب بنا ہے۔ البتہ وہ لوگ جن کی اشتراکی ادب تک دسترس ہے اور جنہوں نے کھلے ذہنوں کے ساتھ اس کا مطالعہ کیا ہے وہ اس کے بارے میں آزادانہ طور پر اپنی حقیقت پسندانہ رائے قائم کرنے میں ضرور کامیاب ہوئے ہیں۔ مگر کیونکہ یہ ادب بیشتر انگریزی یا دوسری غیر \u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003ca tabindex=\"-1\" data-mce-fragment=\"1\" data-mce-tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eملکی زبانوں میں ہے لہٰذا وہ افراد جو ان زبانوں سے واقف نہیں ہیں یا اُن میں اُن کی اہلیت واجبی سی ہے، وہ خواہش کے باوجود اس کے بالاستیعاب استفادے سے محروم ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کی ضروریات کے پیش نظر سبطِ حسن صاحب نے یہ کتاب تصنیف کی ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eیہ سوشلزم کی تاریخ کے موضوع پر پاکستان میں چھپنے والی پہلی کتاب ہے۔ اس کتاب میں سوشلزم کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے خیالی اور تصوراتی دور سے آغاز کیا گیا ہے اور مارکس تک اس کا احاطہ کیا گیا ہے جس نے سوشلزم کو ایک سائنسی نظریے کی شکل میں ڈھالنے کا کام کیا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eاس کتاب نے زبردست شہرت حاصل کی۔ یہ خالص نظریاتی کتاب ہے جس میں انہوں نے سائنٹیفک سوشلزم کی تشریح اور توضیح کی۔ نوجوانوں پر اس کتاب نے طہرے اثرات مرتب کیے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e'موسیٰ سے مارکس تک' برصغیر میں بائیں بازو کے لٹریچر میں بہت اہم اضافہ ہے۔ سید سبطِ حسن کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ تاریخ نگاری میں روایتی عہد بندی (periodization) کے قائل نہیں ہیں۔ وہ انسانی سماج کے ارتقا کو سائنسی زاویے سے دیکھتے ہیں۔ اُن کا طرزِ فکر جدلیاتی ہے اور اسی اصول کوانہوں نے تاریخ نویسی کے دوران بھی برتا ہے۔ یہ کتاب بلا مبالغہ برصغیر میں لکھی جانے والی بائیں بازو کے اکابر کی کتابوں میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ سید سبطِ حسن کا اسلوب انتہائی سادہ اور تجزیاتی ہے اور یہ بھی اس کتاب کی پذیرائی کا ایک اہم سبب ہے۔ ڈاکٹر سید جعفر احمد کی قابلِ قدر تدوین نے اس کتاب کو قارئین کے لیے مزید مفید بنا دیا ہے\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48094087315673,"sku":null,"price":1550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/misasymarks.jpg?v=1772704225","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%b0%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%d8%b3-%d8%aa%da%a9-musa-sy-marx-tak-sibt-hassan","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}