{"product_id":"موبی-ڈک-mobi-dick-herman-melville","title":"موبی ڈک |  Mobi Dick | Herman Melville","description":"\u003cp\u003eموبی ڈک ناول (مصنف ہرمن میلول \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمترجم حسن عسکری \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاحباب \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eبات یہ ہے کہ مجھے آپ سے ایک دو باتیں کہنی ہیں ۔ پہلی بات یہ کہ معلوم تاریخ سے یہ بات ہم تک پہنچی ہے کہ ترقی پذیر اور اور ہم جیسے پسماندہ ملکوں میں سرکاری اداروں میں علمی اور ادبی کام بلکہ کسی قسم کا کام نہیں ہوتا ، یہاں صرف فنڈ کھانے کے بہانے ہوتے ہیں ۔ چنانچہ ملک ترقی نہیں کر پاتے ۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایسے ملک جہاں سرکاری ادارے کام نہیں کرتے ، ملک کو جلدی ہی کھنڈر میں تبدیل ہوجانا چاہیے ، وہ جیسے تیسے چلتا کیوں رہتا ہے تو اُس کا جواب یہ ہے کہ ایسے ملکوں میں کچھ اللہ کی طرف سے انفرادی طور پر لوگ پیدا ہو جاتے ہیں جو اپنی انفرادی کوششوں سے تعمری کام کرتے رہتے ہیں ، وہ بھوک سے مرتے بھی رہتے ہیں لیکن ریشم کے کیڑوں کی طرح اپنے حصے کا ریشم بُن کر مر جاتے ہیں ۔ اِنھی ریشم بپننے والوں میں ایک نام فکشن ہاوس پبلشر کا ہے ۔ فکشن ہاوس نے جتنا کام کیا ہے اُس کی داد نہ دینا بد نیتی ہے ۔ فکشن ہاوس کےاِنھی شائع شدہ ادبی اور علمی کاموں میں یہ موبی ڈک ناول بھی شامل ہے ۔ \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eواللہ ایسی اچھی ناول کم ہی میسر آتی ہے ۔ جب سے مَیں نے اِسے پڑھا ایک گونا کائنات کے کئی چھپے ہوئے رموز کی کہانیاں وا ہوئی ہیں ۔ ہمارے ہاں جو مروت میں ایک دوسرے کو من ترا حاجی بگو کا رواج پیدا ہو گیا ہے اگر اُسے ایک طرف کر کے بہترین ادب پر رائے زنی کی جائے تو میرے خیال میں یہ بات ہم چند لکھنے پڑھنے والوں کے لیے کسی خزانے سے کم نہیں ۔ قارئین میری آپ سے درخواست ہے ، اچھے ادب ہی کو پروموٹ کریں چاہے کچھ بھی ہو جائے ۔ چنانچہ آج ہی فکشن ہاوس سے یہ ناول لے کر پرھنا شروع کریں ۔ \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاور اے فکشن ہاوس والوں میری کتابیں بھی بک کارنر سے منگوا لو ، اور اپنے خریداروں تک پہنچاو ۔ وہ بھی اچھی ہیں \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eعلی اکبر ناطق\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48095015993561,"sku":null,"price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/FB_IMG_1667726991285.jpg?v=1772705020","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d9%85%d9%88%d8%a8%db%8c-%da%88%da%a9-mobi-dick-herman-melville","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}