{"product_id":"مصلحتوں-کے-مارے-لوگ-مصدق-حسین-اسد","title":"مصلحتوں کے مارے لوگ | مصدق حسین اسد","description":"\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eمصلحتوں کے مارے لوگ\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e۔مصنف :مصدق حسین اسد\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمصلحتوں کے مارے لوگ\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eگذشتہ روز قومی محاذِ آذادی کے سینیئر رہنما مصدق حسین اسد کی کتاب \"مصلحتوں کے مارے لوگ\" کی تقریبِ رونمائی تھی۔ جس کی صدارت بائیں بازو کے \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eنامور دانشور اور شاعر اسلم گورداسپوری نے کی۔ مہمانِ خصوصی ممتاز قانون دان حامد خاں ایڈووکیٹ اور راقم تھے۔ کاسمپولیٹین کلب کا ہال بائیں بازو کے دوستوں سے بھرا ہوا تھا۔ کتاب میں صاحبِ کتاب نے اپنی جد و جہد اور ملکی صورتحال پر کھل کر اظہار کیا ہے۔ ان کا طرزِ اسلوب سادہ مگر متاثر کن ہے۔ وہ جو بات کہنا چاہتے تھے انہوں نے بڑی سہولت سے بیان کر دی۔ ایک عام گھرانے کا فرد سیاست کے میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرتا ہے اور اس کے لیے کیا مسائل ہے وہ مصدق حسین اسد سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے انہوں نے سیاسی رہنماؤں خاص کر بائیں بازو کی لیڈرشپ اور ورکروں کو موقعہ پرستی اور مصلحت کا شکار ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ ملکی سیاسی نظام اور لوگوں کی ابتر سماجی زندگی پر نوحہ کناں ہیں۔ صحافت سے لے کر عدلیہ تک کوئی شعبہ ایسا نہیں جس پر انہوں پر اپنی رائے نہ دی ہو ۔ ججوں کے سمجھوتے صحافیوں کی بد دیانتی وہ کھل کر سامنے لائے ہیں۔ عام شہریوں کو تعلیم ، انصاف ، خوراک اور علاج معالجے کی سہولتوں میں جن مصائب کا سامنا ہے وہ اسے بڑی درد مندی سے بیان کرتے ہیں۔ وہ سوال اٹھاتے ہیں کہ جو غیر ملکی قرضہ ہم لیتے ہیں وہ کہاں جاتا ہے؟ یہ ساری باتیں ایک محب وطن پاکستانی ہی کر سکتا ہے۔ جو غریبوں کا دکھ سمجھتا ہے۔ انہیں گلہ ہے کہ ان کے نظریاتی ساتھی مصلحتوں کا شکار ہوئے اور انہیں این جی اوز نگل گئیں۔ ان سے کچھ باتوں پر اختلاف بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ مکالمے کے آدمی ہیں۔ مثلا\" میں سمجھتا ہوں جب مخصوص نظریات رکھنے والے لوگوں پر زندگی تنگ کر دی جائے ان پر ملازمتوں کے دروازے بند ہوں تو وہ کہاں جائیں ؟ ۔ زندہ رہنے کے لیے کچھ تو کرنا پڑے گا نا۔ اسی لیے بہت سے نظریاتی لوگ روزی روٹی کمانے کے لیے ملک سے باہر جا مقیم ہوئے۔ کچھ نے این جی اوز بنا لیں۔ ہاں مجھے اعتراض ہے ایسے لوگوں پر جنہوں نے اپنے نظریات تبدیل کر لیے یا غیر ملکی فنڈنگ پر یورپ اور امریکہ کی سرمایادارانہ پالیسیوں کے حامی بن گئے۔ یہ تقریب بہت اہمیت کی حامل تھی۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمعروف ترقی پسند دانشور اور افسانہ نگار ڈاکٹر عالم خاں نے کہا کہ مصدق صاحب کی سیاسی جد و جہد ہمارے ملک کی سیاسی تاریخ کا اہم باب ہے۔ یہ این ایس ایف میں ہمارے سینیئر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیں بازو کے دوستوں نے بہت مشکل حالات میں نظریاتی سیاست کی۔ ہمیں ان پر تنقید کی بجائے انہیں کھلے دل سے سراہنا چاہیے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمعروف قانون دان حامد خاں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس بات کی پروہ کیے بغیر کہ دوست ناراض نہ ہو جائیں پورا سچ لکھیں ۔ یہ مشورہ میں نے شریف الدین پیرزادہ کو بھی دیا تھا کہ وہ ملکی اہم واقعات کے عینی شاہد تھے وہ سب کچھ لکھ دیں جو وہ جانتے ہیں مگر وہ بھی لوگوں کی ناراضی کے خوف سے اس پر تیار نہ ہوئے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eصاحبِ صدارت اسلم گورداسپوری نے کتاب اور علم کی اہمیت پر سیر حاصل گتفگو کی۔ مارکس اور اینگلز کے حوالے دے کر انہوں نے سمجھایا کہ سچ لکھنا معاشرے میں کتنا ضروری ہے۔ کتاب کس طرح قاری کی رہنمائی کرتی ہے۔ مصدق حسین اسد کی سیاسی جد وجہد کو سراہتے ہوئے انہوں نے ان کی زندگی کے نمایاں پہلوؤں پر بھر پور روشنی ڈالی۔ مصدق صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے مجھ نا چیز کو گفتگو کا موقعہ فراہم کیا۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction house","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093840670937,"sku":null,"price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/EkthiSara_53.png?v=1772703787","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d9%85%d8%b5%d9%84%d8%ad%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%b1%db%92-%d9%84%d9%88%da%af-%d9%85%d8%b5%d8%af%d9%82-%d8%ad%d8%b3%db%8c%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d8%af","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}