{"product_id":"سوفی-کی-دنیا-sophies-world-novel-jostein-gaarder","title":"سوفی کی دنیا| Sophie's World Novel |  Jostein Gaarder","description":"\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"سوفی کی دنیا\" فلسفے کی کتب میں ایک اہم مقام رکھنے والا ناول ہے. یہ دنیا کے چند بیسٹ سیلر ناولز میں سے ایک ہے اس کے مصنف جوسٹن گارڈنر فلسفے کے استاد ہیں اور ناول کا مقصد نوعمر طلبہ کو آسان انداز میں فلسفے کی تاریخ اور فلسفہ کیا ہے سمجھانا ہے\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"سوفی کی دنیا\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eناول سوفی امینڈسن نامی ایک ایسی لڑکی کی کہانی سے شروع ہوتی ہے جس کی کچھ ہی دن بعد پندرہویں سالگرہ ہے۔ وہ اپنے گھر میں اپنی ماں اور چند پالتو جانوروں کے ساتھ رہتی ہے جس میں سب سے اہم اس کی بلی شیریکان ہے۔ اس کے گھر میں ایک \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\" data-mce-tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eباغ ہے جسے اس نے باغ عدن کا نام دیا ہوا ہے۔ ایک دن اسکول سے واپسی پہ اسے ایک خط ملتا ہے جس پہ کوئی نام اور پتا نہیں تھا۔ خط میں صرف ایک سوال\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"تم کون ہو\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاور یہاں سے ایک بہت منفرد کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ ایک اندیکھا فلسفے کا استاد اسے خطوط کے ذریعے فلسفہ سکھانا شروع کرتا ہے مگر بیچ میں اسے سالگرہ مبارک کے خطوط ملتے تھے جو کسی والد نے اپنی بیٹی کو بھیجنے تھے مگر اس پہ پتا ہمیشہ بتوسط صوفی امینڈسن لکھا ہوتا تھا۔ کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی جاتی ہے اس میں بہت چکرا دینے والے واقعات نمودار ہونے لگتے ہیں۔ کہ ایک دفعہ میں نے الجھ کے بیچ میں چھوڑ ہی دیا کہ فلسفے کی کتاب ہے اس میں یہ تذکرہ کہ سوفی کو جنگلوں میں لٹل ریڈ رائڈنگ ہڈ نظر آئی کتنا عجیب اور بے وقوفانہ ہے۔ اور پھر کئی مشہور افسانوی کرداروں سے سوفی کی ملاقات ہوتی ہے۔ کتاب کے نصف کے بعد ایک اور لڑکی کا کردار متعارف ہوتا ہے۔ تو پتا چلتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آپ لوگ خود پڑھیے گا کہ کیا پتا چلتا ہے \u003cspan class=\"x3nfvp2 x1j61x8r x1fcty0u xdj266r xhhsvwb xat24cr xgzva0m xxymvpz xlup9mm x1kky2od\"\u003e\u003cimg height=\"16\" width=\"16\" alt=\"😊\" src=\"https:\/\/static.xx.fbcdn.net\/images\/emoji.php\/v9\/t1e\/2\/16\/1f60a.png\" data-mce-src=\"https:\/\/static.xx.fbcdn.net\/images\/emoji.php\/v9\/t1e\/2\/16\/1f60a.png\" referrerpolicy=\"origin-when-cross-origin\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan class=\"x3nfvp2 x1j61x8r x1fcty0u xdj266r xhhsvwb xat24cr xgzva0m xxymvpz xlup9mm x1kky2od\"\u003e\u003cimg height=\"16\" width=\"16\" alt=\"😉\" src=\"https:\/\/static.xx.fbcdn.net\/images\/emoji.php\/v9\/tf6\/2\/16\/1f609.png\" data-mce-src=\"https:\/\/static.xx.fbcdn.net\/images\/emoji.php\/v9\/tf6\/2\/16\/1f609.png\" referrerpolicy=\"origin-when-cross-origin\"\u003e\u003c\/span\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eیہ ناول خشک انداز میں فلسفہ بیان کرنے سے بہت مختلف ہے۔ کہانی کے ہر موڑ سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلسفیانہ سوچ کیا ہوتی ہے۔ اور آخر میں حقیقت اور فکشن ایک دوسرے میں ضم ہوجاتے ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eناول میں کئی بہت دلچسپ موڑ تھے جیسے ایک جگہ مصنف لکھتا ہے\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"سوفی فلسفی اور عام لوگوں میں ایک فرق یہ ہے کہ فلسفی کبھی حیران ہونا نہیں چھوڑتا۔ ایک بچہ جو کہ تین یا چار سال کا ہے اس کی مثال لو اس کے لیے ہر چیز نئی ہے وہ ہر بات دیکھ کر خوش ہوتا ہے اور تالیاں بجاتا ہے جب کہ اس کی ماں اور باپ کے لیے یہ کیونکہ وہ یہ سب دیکھ دیکھ کر سیکھ چکے ہیں۔ اب سوچو ایک دن ماں کچن میں ناشتہ بنا رہی ہے ٹامس ٹیبل پہ بیٹھا ناشتہ کر رہا ہے کہ باپ آکر اڑنے لگتا ہے ٹامس خوش ہوکر تالیاں بجاتا ہے واہ ڈیڈی اڑ رہے ہیں۔ اس کے لیے یہ بھی کئی نئے کرتبوں میں سے ایک کرتب ہے جیسا وہ روز دیکھتا ہے۔ مگر اب سوچو جب ماں مڑے گی تو اس کا کیا ردعمل ہوگا۔ ہوسکتا ہے شوہر کو اڑتا دیکھ کر اس کے ہاتھ سے جام کی شیشی گر کے ٹوٹ جائے۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eیہ اور ایسی کئی پرلطف مثالوں سے پوری ناول لبریز ہے۔ یہ ناول صرف آپ کو ذہنی تسکین نہیں دیتی بلکہ آپ کے عمومی نظریات کی بنیادیں ہلا سکتی ہے۔ مجھے بنیادی طور پہ ناول بہت زیادہ پسند آیا اور جو چیزیں ناول کے درمیان میں الجھا رہی تھیں ان کی وضاحت ناول کی بنت میں ہی آگے بہت عمدہ طریقے سے ہوگئی۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eتبصرہ از ابصار فاطمہ\u003c\/div\u003e","brand":"Tarikh Publications","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48095052103897,"sku":null,"price":1900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/20221014_174822.jpg?v=1772705179","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%b3%d9%88%d9%81%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-sophies-world-novel-jostein-gaarder","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}