{"product_id":"جہاں-برف-رہتی-ہے-jahan-barf-rehti-hai-author-orhan-pamuk","title":"جہاں برف رہتی ہے\n\nJahan Barf Rehti Hai\n\nAuthor: Orhan Pamuk","description":"\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-652-152-5\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e464\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardbound\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2019\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eTranslator\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHuma Anwar\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 col-sm-12 no-padding no-margin\"\u003e\n\u003cp\u003eنوبل انعام یافتہ ترک ادیب اورحان پاموک ناول نگاری کے فن میں بے مثال ہیں۔ زیرنظر ناول ’’جہاں برف رہتی ہے‘‘ ان کے 2002ء میں شائع شدہ ناول ــ\"Kar\" کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی میں \"Snow\" کے نام سے شائع ہوا۔ \u003cbr\u003eناول کا مرکزی کردار ایک ترک شاعر قا، جرمنی میں جلاوطنی کے بارہ برسوں کے بعد ، اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے ترکی واپس لوٹتا ہے۔ استنبول کے ایک اخبار کا ایڈیٹر اسے ترکی کے ایک کاکیشیائی شہر قارص کے انتخابات اور وہاں لڑکیوں میں خودکشی کے رحجان کی تحقیق کے لیے بھیجتا ہے۔ متواتر ہونے والی برف باری میں گلی گلی، دکان دکان گھومتے قا(Ka) اس اداس مگر حسین شہر اور اس کے لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ قارص جہاں بے روزگاروں سے بھرے چائے خانے ہیں؛ ایک سفری تھیٹریکل کمپنی؛ لڑکیاں جو حجاب پر پابندی پر احتجاج اور خودکشیاں کرتی ہیں، متعدد سیاسی گروپ؛ قارپیلس ہوٹل، اس کا مالک طغرت بے اور اس کی بیٹیاں کدیفے اور آئپک، جو قا کی سکول کی ساتھی رہ چکی ہے اور اب قا کے لیے محبت اور مسرت کے حصول کی ایک امید ہے۔ ناول کا ہر کردار اپنی جگہ مرکزی اور منفرد ہے، وجیہہ اسلام پسند مسلح جنگجو لاجورت سے لے کر، فوجی سازش کا منصوبہ بناتا ہوا زی دمیرکول، سفری تھیٹر کمپنی کا مالک اداکار سونے زائم اور اس کی بیوی،فوجی جو قارص کے نیشنل تھیٹر میں براہِ راست نشریات کے دوران حاضرین پر فائرنگ کھولتے ہیں، اخبار مالک سردار بے جو ایک روز پہلے ہی خبریں لکھ کر شائع کرنے کا عادی ہے، اسلام پسند طالب علم نجیب اور فاضل۔\u003cbr\u003eناول میں قارص برف باری کے سبب دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ قار یعنی برف جو بے شجر میدانوں، قلعے، دریا اور قارص کی سڑکوں پر مسلسل گرتی ہے، اسی سے شہر کا نام نکلا ہے۔یہ شہر اپنی آرمینی تہذیب کی یادگاروں اور زارِروس کے زمانۂ حکومت کے علاوہ اپنے شدید موسمی حالات کے باعث معروف ہے۔ 1999ء سے 2001ء کے درمیانی عرصے میں لکھا گیا یہ ناول ترکی اور مشرقِ وسطیٰ کے بعض بڑے معاملوں کو زیرِ بحث لاتا ہے۔ مشرق اور مغرب میں تہذیبی تصادم، سیکولر ریاست اور اسلامی حکومت میں اختلاف، غربت، بے روزگاری، مذہبی بنیاد پرستی کی جانب رحجانات، ترکی میں خواتین کے حجاب کا معاملہ اس ناول کے موضوعات ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093890642137,"sku":null,"price":1100.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Jahan_Barf_Rehti_Hai-250x380.jpg?v=1772703837","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%ac%db%81%d8%a7%da%ba-%d8%a8%d8%b1%d9%81-%d8%b1%db%81%d8%aa%db%8c-%db%81%db%92-jahan-barf-rehti-hai-author-orhan-pamuk","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}