{"product_id":"جواب-تو-دینا-ہوگا-خالد-محمود-ایڈووکیٹ-jawab-to-dyna-hoga","title":"جواب تو دینا ہوگا | خالد محمود ایڈووکیٹ | Jawab To Dyna Hoga","description":"\u003cdiv\u003e \u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003eکتنے میرے سوال ہیں جن کا نہیں جواب\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003eلوگوں کو ان کی ماؤں نے آزاد جنا ہے، تم نے کب سے غلام بنا رکھا ہے\"۔ ”\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003e (\u003cspan\u003eحضرت عمر کا گورنر مصر کے نام خط\u003c\/span\u003e)\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003eفاضل مصنف نے وطن عزیز کی ہر لحہ گرتی، بگڑتی ، سمٹتی ، الجھتی اور نہ سنبھلنے والی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ جواب دہی کا فقدان قرار دیا ہے اور اپنے جاندار استدلال سے ثابت کیا ہے کہ جب تک ملک کے تمام اداروں میں بلا امتیاز جواب دہی کا تصور یقینی نہیں بنایا جاتا، ترقی و خوشحالی کا خواب کسی قیمت پر بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا    ۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن  قوموں نے اپنے اعمال اور عمال   \u003cspan\u003eکا احتساب بغیر کسی روک ٹوک یا اقربا پروری کے کیا اور کسی مجبوری، مصلحت یا خواہش نفسانی کو اپنے قریب نہ بھٹکنے دیا، دہ تو میں آج بحر و بر پر راج کر رہی ہیں اور انہی قوموں کے ہاں ترقی و خوشحالی، امن و بھائی چارہ، محبت و مروت اور انسان دوستی کا دور دورہ ہے۔ اور دوسری طرف بادشاہت اور پھر نو آبادیاتی نظام کے شکنجے سے آزاد ہونے والا تیسری دنیا کے پس ماندہ ممالک کا نظام ہے جہاں غیر ملکی آقاؤں کے جانے کے بعد اقتدار مقامی جاگیر داروں، وڈیروں، صنعت کاروں، شاہی نوکروں اور ان کے پروردہ ایک مخصوص طبقہ کے ہاتھوں آگیا جس نے مذہب، وطن اور قانون کے نام پر لوٹ مار کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا اور ملک کے بجائے مفاد اور ملت کے بجائے مصلحت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے نظام پر قانون کی گرفت اور حکمرانی نہ رہی۔ ہر ایک نے اپنی اپنی تجوریاں بھریں، جو کوئی آیا کھا گیا،،۔۔\u003c\/span\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003eجواب تو دینا ہوگا ؟\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003eمصنف خالد محمود ایڈووکیٹ \/ ڈاکٹر جام سجاد حسین\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003eصفحات 144\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction house","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093896147161,"sku":null,"price":375.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/JAwabDynaHoga.png?v=1772703882","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8-%d8%aa%d9%88-%d8%af%db%8c%d9%86%d8%a7-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7-%d8%ae%d8%a7%d9%84%d8%af-%d9%85%d8%ad%d9%85%d9%88%d8%af-%d8%a7%db%8c%da%88%d9%88%d9%88%da%a9%db%8c%d9%b9-jawab-to-dyna-hoga","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}