{"product_id":"ترقی-پسند-ادب-عزیز-احمد-ایک-جائزہ","title":"ترقی پسند ادب |  عزیز احمد","description":"\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eترقی پسند ادب از عزیز احمد \u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eناشر لاہور بک سٹی\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\n\u003cspan class=\"x3nfvp2 x1j61x8r x1fcty0u xdj266r xhhsvwb xat24cr xgzva0m xxymvpz xlup9mm x1kky2od\"\u003e\u003cimg src=\"https:\/\/static.xx.fbcdn.net\/images\/emoji.php\/v9\/t63\/2\/16\/270d.png\" alt=\"✍️\" width=\"16\" height=\"16\" data-mce-src=\"https:\/\/static.xx.fbcdn.net\/images\/emoji.php\/v9\/t63\/2\/16\/270d.png\" referrerpolicy=\"origin-when-cross-origin\"\u003e\u003c\/span\u003eمنصور ساحل\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eیہ کتاب نو ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب کا عنوان حقیقت نگاری ہے اس باب میں ادب برائے ادب ( کی تحریک فرانس سے ہوئی وسلر اور پھر آسکرو وائلڈ کی سرپرستی رہی) اور ادب برائے زندگی پر مفصل بحث( حقیقت نگاری اور اخلاقیات، رمزیت، حقیقت نگاری اور تصوریت، فطرت نگاری، اظہاریت، اثریت، مابعد اثریت، کروچے کے نظریات، ترقی پسندی اور جنس پرستی ) ہوئی \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\" data-mce-tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eہے\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eانقلابی قدریں کے عنوان سے شامل باب میں ادب اور انسانیت، اشتراکی نظریات، جاگیردارانہ نظام ، سرمایہ دارانہ نظام، پرولتاریہ اور بورژوا، کارل مارکس، لینن کا ذکر ہے\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاردو ادب میں جدید تحریک کے آغاز کے حوالے سے عزیز احمد نے حالی اور آزاد کا حوالہ دیا پھر اقبال کو شاعری اور پریم چند کو افسانے میں نمایاں قرار دیتے ہوئے اقبال کی شاعری میں انقلابی عناصر کا تجزیہ پیش کیا ہے یہ تجزیہ انگارے ١٩٣٢ کے شعلوں سے جل جاتا ہے نئے ادب نے خود مختاری کا علم بلند کیا اور عزیز احمد صاحب کہتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ ملک راج آنند نے مجھ سے انجمن ترقی پسند مصنفین کے قیام کی ضرورت کا کئی بار ذکر کیا تھا اور آخر کار ١٩٤٦ میں ترقی پسند تحریک کا آغاز ہوا اس تحریک کی ابتدائی صورت ہمیں اختر حسین رائے پوری کے مضمون \"ادب اور زندگی \" میں ملتی ہے اس مضمون میں اختر صاحب نے اقبال پر فاشسطی ہونے کا الزام لگایا ہے پھر کیا کہ عزیز احمد اقبال کو آمریت کے خلاف، سرمایہ دارانہ نظام کی مخالفت اور ترقی پسند نظریات کے پرچارک بناتے ہیں پھر اس کے بعد جوش انقلابی، فیض کی سیاسی شاعری، ن م راشد کی بغاوت، احسان دانش کی مزدور پرستی، مخدوم محی الدین کا سرخ سویرا، اور سجاد ظہیر کی ڈکٹیٹر شپ کا ذکر ہے\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eترقی پسند افسانہ اور ناول کے عنوان سے شامل باب میں عزیز صاحب خود بھی کنفیوژ ہیں( افسانوں اور ناولوں کے تجزیوں کے بجائے صرف خلاصے موجود ہیں اور وہ بھی بے ربط ہیں ) اور قاری بھی تذبذب کا شکار ہوتا ہے خیر صاحب کتاب نے لیلہ کے خطوط از قاضی عبدالغفار کو پہلا ترقی پسند ناول قرار دیتے ہیں پھر \"لندن کی ایک رات\" سے ہوتے ہوئے اوپندر ناتھ اشک کے \"ترغیب گناہ ، ابال اور چٹان\" کو چھوڑ کر کرشن چندر کی \"شکست \" کا ذکر(منظر نگاری، مکالمہ نگاری، اسلوب ) رومانوی و انقلابی انداز میں کرتے ہیں پھر عزیز احمد صاحب کہتے ہیں کہ بیدی اپنی بے لوث واقعیت اور افسانوں میں دیہاتی ماحول کے لیے مشہور ہیں یہ الگ بات ہے کہ علی عباس حسینی ترقی پسند افسانہ نگاروں میں بڑی اچھی جگہ کے مستحق ہیں لیکن ان کا رجحان قطعی انقلابی نہیں البتہ اصلاحی ضرور ہے۔ سعادت حسن منٹو کا ذکر سعید و سعادت سے کرتے ہیں خیر یہ تو ان کی خاصیت ہے (جنس اور جنون) ویسے عزیز صاحب منٹو سے ناراض ہوتے ہیں کہ کیوں منٹو کا ہیرو ان چیزوں میں سلجھا ہوا ہے لیکن یہ بھی کیا کہ عصمت چغتائی نے \"میرا بچہ ، کافر اور خدمت گار لکھ ترقی پسند تحریک سے اپنی وابستگی ظاہر کی پھر یہ ڈراما ختم ہوتا ہے اور ترقی پسند ڈراما شروع ہوتا ہے اس میں کرشن چندر اور اوپندر ناتھ اشک کے ڈرامے مشہور ہیں ڈرامے کے بعد چوں کہ ظرافت نگار بھی سامنے آتے ہیں تو اس میں کنہیا لال کپور چراغ حسن حسرت کے نام نمایاں ہیں اس کے بعد ترقی پسند تنقید کی باری آتی ہے اس میں اختر حسین رائے پوری، احمد علی، اختشام حسین، فیض احمد فیض کے مضامین، اہم نام ہیں\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eآخر میں عزیز صاحب نے اردو میں ناول کے خدوخال اور اردو ناول کے ارتقاء پر بحث کی ہے\u003c\/div\u003e","brand":"Tarikh Publications","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48095055380697,"sku":null,"price":300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/20230415_162741.jpg?v=1772705230","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%aa%d8%b1%d9%82%db%8c-%d9%be%d8%b3%d9%86%d8%af-%d8%a7%d8%af%d8%a8-%d8%b9%d8%b2%db%8c%d8%b2-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%d8%b2%db%81","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}