{"product_id":"بازنطینی-سلطان-byzanteeni-sultan-author-selcuk-altun","title":"بازنطینی سلطان\n\nByzanteeni Sultan\n\nAuthor: Selcuk Altun","description":"\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-652-086-3\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e264\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardbound\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2017\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eTranslator\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHuma Anwar\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 col-sm-12 no-padding no-margin\"\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eسلجوق التون، ترکی کے معروف اور مقبول انعام یافتہ ادیب ہےں۔”بازنطینی سلطان“ ان کے ناول \"Sultan of Byzantium\" کا اردو ترجمہ ہے۔ اس ناول کی کہانی پُرتجسس، سنسنی خیز اور اسرار سے بھرپورہے جس میں تاریخ اور تخیل ساتھ ساتھ رواں ہیں۔ ناول مصنف کی جانب سے بازنطینی تہذیب کو ایک خراجِ عقیدت ہے۔\u003cbr\u003eبازنطینی شہنشاہ قسطنطین یاز دہم اپنے دارالحکومت قسطنطنیہ کے دفاع میں عثمانی افواج سے لڑتے ہوئے 1453ءمیں مارا گیا تھا اور اس کی لاش کبھی نہ مل پائی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ بوڑھا اور بیمار شہنشاہ اس جنگ میں خود شریک نہ ہوا تھا، وہ دراصل قسطنطنیہ کے سقوط سے پہلے ہی ایک کشتی کے ذریعے فرار میں کامیاب رہا تھا اور یوں اسے لافانی شہنشاہ کا خطاب حاصل ہوا۔ اس کی گمشدگی کی پانچ صدیوں بعد تین پُراسرار آدمی استنبول کے ایک نوجوان پروفیسر سے ملتے ہیں جو کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویٹ ہے۔ وہ ذہین، شاعری کا شوقین، شطرنج کا ماہر کھلاڑی ہے اور بازنطینی تاریخ میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس کی ترک ماں اور امریکی باپ میں علیحدگی ہوچکی ہے۔ اسے ملنے والے تینوں افرادایک خفیہ تنظیم کے رکن ہیں اور بازنطینی شہنشاہ کی وصیت سے اس پروفیسر کو آگاہ کرتے ہیں۔ان کے مطابق قسطنطین یازدہم، فرار کے بعد ، عیسائی بادشاہوں اور پوپ سے فوجی مدد حاصل کرکے قسطنطنیہ واپس حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرتا رہا لیکن وہ ان سفارتی کوششوں میں کامیاب نہ ہو پایا۔ پروفیسر کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ قسطنطین یازدہم کا جانشین اور یوں بازنطینی سلطان ہے اور اسے قسطنطین یازدہم کی وصیت کو پورا کرنا ہے۔ یہیں سے اس جلاوطن بازنطینی سلطان کے اپنے ماضی اور گمشدہ بازنطینی تاریخ کی کھوج کے سنسنی خیز سفر کا آغاز ہوتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093871145177,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Byzanteeni_Sultan-250x380.jpg?v=1772703819","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%a8%d8%a7%d8%b2%d9%86%d8%b7%db%8c%d9%86%db%8c-%d8%b3%d9%84%d8%b7%d8%a7%d9%86-byzanteeni-sultan-author-selcuk-altun","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}