{"product_id":"ایک-تُرک-باغ-کی-کہانی-paiwasta-reh-shajar-se-aik-turk-bagh-ki-kahani-author-sebnem-i̇siguzel","title":"ایک تُرک باغ کی کہانی\n\nPaiwasta Reh Shajar Se\n\nAik Turk Bagh Ki Kahani\n\nAuthor: Şebnem İşigüzel","description":"\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-652-188-4\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e360\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardcover\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2021\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eTranslator\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eZafar Ullah\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 col-sm-12 no-padding no-margin\"\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan data-offset-key=\"4k0id-0-0\"\u003eایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اس زمین کے ظلم و تشدد سے بیزار ہو کر پرندوں کی طرح ایک درخت پر بسیرا کرنے کا فیصلہ کیا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003eزیر نظر ناول ’’پیوستہ رہ شجر سے‘‘ شبنم ایشی گوزیل کے 2017ء میں شائع ہونے والے ناول کا اردو ترجمہ ہے۔یہ محبت اور آزادی کی ایک ناقابل فراموش کہانی ہے جو استنبول میں گیزی پارک کی مزاحمت کے پس منظر میں تحریر کی گئی ہے۔عورت ، مزاحمت اور آزادی کے موضوعات کے تحت جدید ترکی کی وہ تصویر پیش کرتا ہے جو اردو ادب کے قارئین کے لیے بالکل نئی اور منفرد ہوگی۔ یہ آزادی، ترک سماج اور ترک عورت کا عکاس ایک شاہکار ناول ہے ۔  ایک ایسا ناول جو ترک سماج کے ایسے پہلوئوں سے روشناس کرواتا ہے جن سے لاتعداد کتابوں کے مطالعے کے بعد ہی کوئی محقق آگاہ ہوسکتا ہے۔ یہ ناول جدید ترکی میں آباد یونانی آبادی کے رہن سہن، اُن کے آثار اور اُن کے ساتھ ترک قوم پرستی کا سلوک، اور اس کے ساتھ ساتھ ترک سماج میں عورت کے ساتھ برتائو پر روشنی ڈالتا ہے۔اس ناول میں عورت کی محکومی کی اس شدت کو دیکھنے میں آسانی ہوسکتی ہے جو اتاترک کی شان دار ثقافتی اصلاحات کے باوجود بھی ترک سماج کے اندر موجود ہے۔\u003cbr\u003eیہ کہانی استنبول کے ایک پارک (گیزی پارک) سے شروع ہوتی ہے جو شہر کے خوب صورت علاقے بیولو میں موجود ہے جہاں 2013ء میں جب درختوں کو کاٹ کر علامتی فوجی بیرکس بنانے کا فیصلہ ہوا تو مقامی لوگوں خصوصاً خواتین نے مزاحمت کی اور کچھ خواتین تو عملاً ان درختوں سے لپٹ گئیں جن کی چھائوں میں وہ پل کر جوان ہوئی تھیں۔ اور یوں جہاں درختوں کا کاٹنا ناممکن ہوا، وہیں سارے ترکی میں آزادیٔ اظہار کی ایک تحریک چل پڑی جس میں خصوصاً نوجوان لڑکیاں ہراول دستے کے طور پر ابھرکر سامنے آئیں۔ امن کی یہ تحریک ترکی شام سرحد تک پہنچی، جہاں دہشت گردی عروج پر تھی، اور جہاں امن مارچ کرنے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں سروچ کے مقام پر دہشت گردی کا نشانہ بن کر دنیا بھر کے میڈیا میں نمایاں ہوگئے۔ گیزی پارک کے واقعات کے بعد سے ترکی میں درخت، مزاحمت اور آزادیٔ اظہار کا ایک علامتی رنگ اختیار کرچکے ہیں۔ترکی کے بانی اتاترک نے بحیرۂ مارمرا کے کنارے یالواہ میں اپنا ایک چھوٹا سا ہٹ بنانے کا فیصلہ کیا،تو نقشے کی جگہ موجود چنار کے درخت کوماہرین تعمیرات نے کاٹنے کا مشورہ دیا۔ لیکن اتاترک نے اس درخت کو کاٹنے سے روک دیا ۔چنار کا وہ درخت آج بھی موجود ہے۔ شبنم ایشی گوزیل نے اسی شہر یالوواہ میں جنم لیا۔ وہ کئی ایک میگزین، اخبارات اور ٹی وی کے لیے بھی رپورٹر اور ایڈیٹر کے فرائض انجام دیتی رہیں۔ 1993ء میں انہیں اپنے پہلے افسانوی مجموعے پر یونس نادی ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ معروف ایرانی شاعرہ فروغ فرخ زاد کی زندگی کے بارے میں بھی ایک کتاب لکھ چکی ہیں۔ وہ اب تک چودہ کتابیں تصنیف کرچکی ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093893492953,"sku":null,"price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Paiwasta_Reh_Shajar_Se-250x380.jpg?v=1772703846","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%aa%d9%8f%d8%b1%da%a9-%d8%a8%d8%a7%d8%ba-%da%a9%db%8c-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c-paiwasta-reh-shajar-se-aik-turk-bagh-ki-kahani-author-sebnem-i%cc%87siguzel","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}