{"product_id":"اور-ڈان-بہتارہا","title":"اور ڈان بہتارہا | Or Dan byhataraha","description":"\u003cdiv class=\"m8h3af8h l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eناول \"اور ڈان بہتا رہا\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمصنف-: \"میخائل شولوخوف\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمترجم-: \"مخمور جالندھری\"\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\n\u003cspan class=\"fxk3tzhb b2rh1bv3 gh55jysx m8h3af8h ewco64xe kjdc1dyq ms56khn7 bq6c9xl4 eohcrkr5 akh3l2rg\"\u003e\u003cimg src=\"https:\/\/static.xx.fbcdn.net\/images\/emoji.php\/v9\/ta2\/1.5\/16\/1f4da.png\" alt=\"📚\" width=\"16\" height=\"16\" referrerpolicy=\"origin-when-cross-origin\"\u003e\u003c\/span\u003e \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eانتخاب-: \"حسن یوسف\"\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"انقلابیوں کے اپنے ہی دوست کاسکوں کے ہاتھوں قتل ہو جانے سے قبل چند لمحات۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"قیدی کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے تھے۔ایک کونے میں پوٹیلکف بھی تھا۔ وہ پتلون سے کاغذ کے نوٹ نکال کر پھاڑ رہا تھا۔ اس نے کریفاشلیکف کا بازو پکڑ کر کہا \"ہم سے دھوکا کیا گیا ہے سؤر... جب میں ابھی لڑکا تھا تو باپ کے ساتھ جنگل میں شکار کھیلنے جایا کرتا تھا۔بطخیں بیٹھی ہوئی دیکھتا تو ان پر شست باندھتا لیکن مجھ سے نشانہ ٹھیک نہ بیٹھتا اور بے حد شرمندہ ہوتا۔یہاں بھی میں نے حالات کو خراب کر دیا ہے۔اگر ہم راستوف سے تین دن پہلے آ جاتے تو آج موت کے منہ میں نہ ہوتے۔ہم نے حالات کی رو بدل دی ہوتی۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eکریفاشلکیف بولا \" مارو گولی، وہ ہمیں قتل کرتے ہیں تو کر لیں۔ میں مرنے سے نہیں ڈرتا اگر خوف ہے تو مجھے یہ ہے کہ دوسری دنیا میں ہم ایک دوسرے کو پہچان نہ سکیں گے فیوڈر! ہم اور تم وہاں ہونگے لیکن اجنبیوں کی طرح ملیں گے۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"مذاق نہ کرو کریفا شلکیف...!\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eبنچک دروازے سے لگا بیٹھا تھا اور وہ دروازے کی دراز میں سے باہر دیکھ رہا تھا۔ آج اسے ماں یاد آرہی تھی لیکن درد اور تکلیف کی چبھن نے اسکے خیالات کو کسی اور ہی طرف منعطف کر دیا۔ اسے انّا( اسکی محبوبہ) یاد آنے لگی۔ انّا کی یاد سے اسے کچھ قرار سا آ گیا۔ اب اسکی ریڑھ کی ہڈی کا درد بھی جاتا رہا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ وہ چند گھنٹوں کا مہمان ہے لیکن موت اسے پیغامبرِ سکوں دکھائی دے رہی تھی۔ ایک تکلیف دہ مسافت کا اختتام نظر آ رہی تھی۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eدور ایک کونے میں قیدیوں کا گروہ مصروفِ گفتگو تھا۔ وہ عورتوں کے متعلق ہنستے ہوئے اور افسردہ لہجے میں باتیں کر رہے تھے۔عشق و محبت کی باتیں اور دوسری عارضی خوشیوں کے تذکرے چھڑے ہوئے تھے جن سے وہ دوچار ہو رہے تھے۔کنبوں کی باتیں، دوستوں کی باتیں اور رشتہ داروں کی باتیں ۔غرض باتیں ہی باتیں۔۔برے اور اچھے گیہوں کا ذکر، گیہوں کے اتنے بڑے پودےکہ کوّا بھی ان میں سے اڑے تو دکھائی نہ دے۔۔واڈکا شراب کی صفات۔۔!جسمانی و اخلاقی طور پر وہ سب کے سب تباہ ہو چکے تھے۔ کھڑے کھڑے بیٹھے بیٹھے اونگھ رہے تھے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eابھی صبح ہونے ہی والی تھی کہ ان میں سے ایک سسکیاں بھرنے لگا اور زور زور سے رونے لگا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمعمر آدمی کا رونا، جسے آنسوؤں کی نمکینی چکھے برسوں گزر چکے ہوں، نہایت اندوہناک بات ہے۔ بے شمار آوازیں آئیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"چپ رہو خدا تمھیں غارت کرے۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"مرد ہو یا عورت؟ \"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eیہاں مرد سوئے ہوئے ہیں اور ادھروہ ہوش و حواس کھو رہا ہے۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمرد نے ناک پونچھی اور خاموش ہو گیا۔ سبھی سگریٹ پی رہے تھے لیکن کوئی بول نہ رہا تھا۔ہوا بھاری ہو چکی تھی۔ اجسام کا پسینہ ہوا میں تحلیل ہو رہا تھا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eگاؤں میں ایک مرغ کی بانگ نے صبح کی آمد کا پتا دیا۔ کوٹھڑی کے باہر قدموں کی آواز سنائی دی۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eسنتری نے پوچھا \"کون ہے؟ \"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"دوست۔۔ہم پوٹیلیکف کے آدمیوں کے لیے قبریں کھودنے آئے ہیں۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eکوٹھڑی میں ہلچل مچی ہوئی تھی۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48094606295257,"sku":"9789695628409-2-1","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/And-Quiet-Flows-the-Don-scaled.jpg?v=1772704678","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%88%d8%a7%d9%86-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%81%d8%a7","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}