{"product_id":"اندھے-لوگ-از-حوزے-ساراماگو-andhay-log-by-jose-saramago","title":"اندھے لوگ از حوزے ساراماگو | Andhay log by Jose saramago |","description":"\u003cp\u003eBook: Blindness by Jose saramago\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eWriter: Jose saramago\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eTranslator: Ahmad Mushtaq\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eکتاب: اندھے لوگ\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمصنف: حوزے سارا ماگو\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمترجم: احمد مشتاق\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003e’’اندھے لوگ‘‘ سارا ماگو کے نئے دور کی کتاب ہے۔ یہ 1995ء میں شائع ہوئی اور جلد ہی خوب فروخت ہونے والی کتاب بن گئی۔ یہ ان لوگوں کی عجیب کہانی بیان کرتی ہے جو بڑی تیزی کے ساتھ اپنی بصارت گُم کرنے لگتے ہیں، یہاں تک کہ پورا شہر اندھا ہوجاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بڑا انتشار پیدا ہوتا ہے اور اندھے لوگوں کا ہجوم، اپنی مکروہ خواہشات کی وجہ سے اندھے ہو کر ہر قید و بند سے آزاد ہو جاتا ہے۔ یہ صورتِ حال واضح طور پر علامتی ہے اور اس کی مختلف تعبیریں کی جاسکتی ہیں۔ احمدمشتاق ہمارے لیے شاعر کی حیثیت سے معروف ہیں لیکن اس ناول کے لیے پسندیدگی نے ان کو مجبور کر دیا کہ اسے اُردو میں ترجمہ کر دیں۔ وہ ان مشکلات سے ناواقف تو نہیں ہوں گے جو اصل متن سے وفاداری نبھانے والے مترجمین کو درپیش آتی ہیں۔ بہت سارے ترجمے، اصل متن سے قربت کے نام پر اصل متن سے بھی اور اس زبان سے بھی جس زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے، گڑبڑ پیدا کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہمارے پاس اُردو میں خراب ترجموں کا ایک پورا ڈھیر موجود ہے۔ حیرت انگیز طور پر احمد مشتاق بڑی حد تک کامیاب نظر آتے ہیں کہ سارا ماگو کے اسلوبِ تحریر سے وفاداری بھی نبھائیں، اس کے بیان کی فصاحت کو بھی برقرار رکھیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eانتظار حسین\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’ڈان‘‘ کے کالم سے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eپڑھنے والا کہانی کی زبردست رفتار اور زبان کی لطافت و خوبصورتی میں پوری طرح جکڑا جاتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eساراماگو ادیبوں میں سب سے زیادہ مشفق ادیب ہے ... وہ اشیا کا اعتراف ویسے ہی کرتا ہے جیسی کہ وہ ہیں ، وضاحت اور دردمندی کے ساتھ، ایک ایسی خوبی جسے سوائے دانائی کےاور کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔ ہمیں شکرگزار ہونا چاہیے جب ہمیں یہ اتنی فیاضی کے ساتھ مہیا کی جاتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- دی نیویارک ٹائمز\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ نہایت اہم کتاب ہے... ایک ایسی کتاب جو اس صدی کی لرزہ خیزیوں کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’اندھے لوگ‘‘ میں جو سبق ہے وہ اسے اس کی خوبصورتی عطا کرتا ہے۔ کبھی طنزیہ، کبھی مزاحیہ اور صاف گو؛ کہانی میں مصنف اور قاری کے درمیان پلک جھپک لگی رہتی ہے۔ یہ ناول ہمیں کافکا کی یاد دلاتا ہے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجب وہ پاگلوں کی طرح ہنستے ہوئے اپنے دوستوں کو اپنی کہانیاں سنایا کرتا تھا...\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’اندھے لوگ‘‘ کا تاثرشدت کے ساتھ پڑھنے والے پر اثر کرتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- دی واشنگٹن پوسٹ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eساراماگو کا ماورائے حقیقت تمثیلی قصہ، بعید القیاس غیر منصفانہ حالات میں انسانی صلاحیت کو\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eموضوعِ مطالعہ بناتا ہے۔ مگر اس بیانیے کو بھی ساراماگو نے کسی ماہرِ فن طرح\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایک نرالے اسلوب میں نئی اختراع کے ساتھ پیش کیاہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- دی نیو یارکر\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eنہایت شاندار... ایک پیچیدہ کہانی جو اثر پذیری اور قائل کر لینے کی عجیب قوت رکھتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- پبلشرز وِیکلی\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجوناتھن سویفٹ کی طرح ساراماگو بھی ہلکی پھلکی سیدھی سادی تفصیلات سے اپنےتمثیلی قصے کا فریم\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبناتا ہے، مگر سویفٹ کے برخلاف وہ اپنے قصے کو فولادی نزاکت کے تیر سے چھید دیتا ہے...\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کی دھیمی دھیمی نثر میں سے اچانک سفاکی اور نزاکت پھوٹ پڑتیں ہیں: تیروں کو\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیکایک آگ لگ جاتی ہے...مسحور کر دینے والا، بل کھاتا ہواقصہ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- دی لاس اینجلز ٹائمز\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’اندھے لوگ‘‘ ایک ادبی استاد کا پاش پاش کر دینے والا کارنامہ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- دی بوسٹن گلوب\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجامع اور نہ بھولنے والے انداز میں خوبصورتی سے لکھا ہوا ...یہ اتھل پتھل کردینے والا،\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبالکل نیا کارنامہ سبھی کو پڑھنا چاہیے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- لائبریری جرنل\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eشاید اس ناول کا سب سے بڑا تحفہ یہ ہے کہ اشیا کے ڈھیر میں سے بظاہر عام سی چیز کود کر\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیوں سامنے آتی ہے کہ ایک اسرار بن کر چمکنے لگتی ہے۔ہمارے روزمرہ کے اندھے پن میں\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eچھپا ہوا ایک معجزہ.... شاندار باتوں سے بھرا ایک ناول ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- دی سان ڈِیاگو یونین - ٹریبون\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایک بالکل نئی اختراع...کسی اور زندہ مصنف کا خیال مشکل سے آتا ہے جس نے اتنا شاندار\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاور پُرپیچ کام ہمارے عہد میں تخلیق کیا ہو۔ یہ سوچ کر اس ناول کو مت ٹالیں کہ ساراماگو\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکو تو نوبل انعام ملا ہے۔ یہ وہ مصنف ہے جو ہم سب کا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e- برُوس ایلن (امریکی نقاد)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Book corner","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089654427865,"sku":null,"price":925.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/rn-image_picker_lib_temp_51d25c95-6369-41b5-8e5e-328b23b68139.jpg?v=1772699044","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%a7%d9%86%d8%af%da%be%db%92-%d9%84%d9%88%da%af-%d8%a7%d8%b2-%d8%ad%d9%88%d8%b2%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d9%85%d8%a7%da%af%d9%88-andhay-log-by-jose-saramago","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}