{"product_id":"استعمار-اور-محکوم-the-colonizer-and-the-colonized-albert-memmi-البرٹ-میمی","title":"استعمار اور محکوم | The Colonizer and the Colonized | Albert Memmi | البرٹ میمی","description":"\u003cp style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cspan style=\"text-decoration: underline;\"\u003eThe Colonizer and the Colonized | Albert Memmi\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eہم میں سے بہت سے لوگ جنہوں نے نو آبادیات میں یورپ کے چہرے کو مسترد کیا وہ یورپ کو مکمل طور پر رد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ وہ ہمارے حقوق کو تسلیم کرے بالکل اسی طرح جیسے ہم اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کے لیے تیار تھے۔ ہم محض اپنے اور یورپ کے تعلقات کی ایک منصفانہ ترتیب چاہتے تھے۔ لیکن حیرت اور افسوس کے ساتھ ہمیں آہستہ آہستہ یہ احساس ہوا کہ ایسی امید بے بنیاد تھی اور میں یہی سمجھنا اور سمجھانا چاہتا تھا۔ میرا مقصد صرف یہ تھا \u003cspan style=\"mso-spacerun: yes;\"\u003e \u003c\/span\u003eکہ نو آبادیاتی المیے کے دونوں کرداروں کی تصویر مکمل اور حقیقی انداز میں پیش کروں اور ان کے درمیان قائم تعلق کو واضح کروں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eکسی نے بھی کبھی ان کرداروں کے خدوخال اور ان کی پیدائش کے عمل کو واضح طور پر پیش نہیں کیا تھا یہ کہ ایک کردار دوسرے کے ذریعے کیسے وجود میں آیا، نو آبادیاتی تعلق کی ساخت کیا ہے اور یہ تعلق نو آبادیاتی صورتحال سے کیسے جنم ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eمجھے اس تعلق کی ناگزیریت، اس کے ارتقا کی ضرورت اور ان لازمی تصورات کا احساس ہوا جو اس نے نو آباد کار اور نو آبادیاتی باشندے پر ثبت کیے۔ آخر کار ان دونوں کرداروں اور اس صورتحال کے مکمل اور محتاط تجزیے نے مجھے اس نتیجے تک پہنچایا کہ کسی سمجھوتے کا امکان ہی موجود نہیں تھا کیونکہ یہ نا ممکن تھا۔ جدید نو آبادیات اپنے اندر ایک بنیادی تضاد رکھتی تھی جس نے جلد یا بدیر اس کے خاتمے کا سبب بننا تھا۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eسمجھیں کہ یہاں کوئی خواہش کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایک حلف نامے کا معاملہ ہے۔ ان دونوں خیالات کی الجھن مجھے آج کل بہت عام اور نقصان دہ لگتی ہے۔ بہر حال یہ تمام سنجیدہ اور معروضی سوچ کو جذباتی منصوبوں یا فریب اور دھوکہ دہیوں سے الگ کرتا ہے جن پر سیاست دان اکثر بغیر اس کا صحیح ادراک کیے ہوئے انحصار کرتے ہیں آئے ان کی دفاع میں کچھ کہا جائے۔ سیاست میں کوئی مستقل تبدیلی نہیں ہوتی اور ایک صورتحال کو اکثر درست کیا جا سکتا ہے۔ لیکن تبدیلی لانے کی خواہش کو معروضی حقائق کی حدود سے آگے نہیں جانا چاہیے۔ اگر ان دونوں پورٹریٹس کی درستگی کو تسلیم کیا جائے تو اس راستے کے آخر میں یہ واضح ہے کہ نو آبادیاتی صور تحال کا بر قرار رہنانا ممکن ہے کیونکہ اس کو مناسب طریقے سے ترتیب دینا ممکن نہیں ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; line-height: normal;\" align=\"right\" class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eآخر کار تمام تجزیہ مؤثر ہوتا ہے۔ سچائی مفید اور مثبت ہوتی ہے کیونکہ یہ\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; mso-bidi-language: ER;\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003e \u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\" dir=\"RTL\" lang=\"AR-SA\"\u003eفریب کو کاٹ کر حقیقت تک پہنچتی ہے۔ جب ہم یورپ کی نو آبادیات کو بچانے کی بے بس کوششوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو اس کے لیے اور نو آبادیانیوں کے لیے اتنی مہنگی ثابت ہو رہی ہیں، تو یہ سچائی بالکل واضح ہو جاتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 12.0pt; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089702727897,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/TheColonizerandtheColonizedFH3_68b12d62-d397-4a92-9854-a10ad6e7fd86.jpg?v=1772699085","url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/products\/%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%b9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85-the-colonizer-and-the-colonized-albert-memmi-%d8%a7%d9%84%d8%a8%d8%b1%d9%b9-%d9%85%db%8c%d9%85%db%8c","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}