{"title":"Farrukh Sohail Goindi","description":"","products":[{"product_id":"عالمی-بینکاروں-کی-دہشت-گردی-سرمائے-کے-آقا-aalmi-bankaron-ki-dehshatgardi-sarmaye-ke-aaqa-author-farrukh-sohail-goindi","title":"عالمی بینکاروں کی دہشت گردی\nسرمائے کے آقا\nAalmi Bankaron Ki Dehshatgardi\nSarmaye Ke Aaqa\nAuthor: Farrukh Sohail Goindi","description":"\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-8455-96-5\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e128\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardcover\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2012\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 col-sm-12 no-padding no-margin\"\u003eجیسا کہ کتاب کے نام سے عیاں ہے، یہ کتاب اُن عالمی بینکوں اور بینکاروں کے طرزِعمل سے متعلق ہے جو دنیا بھر کے سرمائے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ کتاب میں عالمی بینکاری کے اجارہ داروں اور ان کے خفیہ ایجنڈوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس حقیقت کو بھی بیان کیاگیا ہے کہ دنیا میں کسادبازاری اس وقت آتی ہے جب سینٹرل بینکر، کرنسی اپنے ہاتھ میں زیادہ رکھنے کے لیے کرنسی کی سپلائی کے عمل میں سازباز کرتے ہیں۔ سینٹرل بینکار دراصل منی چینجروں کی تبدیل شدہ شکل ہیں۔ کتاب میں منی چینجروں کی وہ تاریخ بھی بیان کی گئی ہے جس کا آغاز 48قبل مسیح سے ہوتا ہے۔ کتاب میں ڈالر کے عالمی کردار، سامراجی معاشیات، امریکی سامراجی جارحیت ، توسیع پسندی اور منشیات کی جنگوں اور اس سلسلے میں سرمائے کے کردار پر بھی سیر حاصل تبصرے کیے گئے ہیں۔\u003c\/div\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093640786137,"sku":null,"price":500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Aalmi-Bankaron_Ki_DehshatGardi_2022-250x380.jpg?v=1772703624"},{"product_id":"میرا-لہو-ذوالفقار-علی-بھٹو-کی-سیاست-و-شہادت-mera-lahoo-zulfikar-ali-bhutto-siyasat-wa-shahadat-author-farrukh-sohail-goindi","title":"MEERA LAHOR BY ZULIFQAR ALI BHUTTO","description":"\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-8455-68-2\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e400\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardcover\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2018\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 col-sm-12 no-padding no-margin\"\u003eجناب ذوالفقار علی بھٹو ،پاکستان کی سیاست کا محور ہیں۔ 1957ء میں اقوام متحدہ میں ایک تقریر کے بعد وہ ملکی سیاست میں داخل ہوئے۔ اس دن سے آج تک ذوالفقار علی بھٹو کا نام پاکستان کے سیاسی میدان میں سب سے نمایاں ہے۔ ’’ میرا لہو ‘‘ ذوالفقار علی بھٹو پر سب سے مقبول اور مستندکتاب ہے جس میں ان کی شخصیت ، سیاست اور ان کے خلاف قائم کیے گئے مقدمۂ قتل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب کی پہلی بار اشاعت 1986ء میں ہوئی ، جس کا دیباچہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے لکھا تھا۔ اس کتاب کے متعدد ایڈیشن ترامیم اور اضافہ کے ساتھ شائع ہوئے ہیں۔ اردو زبان میں یہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے حوالے سے ایک منفرد و سیاسی سوانح حیات ہے۔ اس کا مطالعہ اب دوسری نسل تک جاری ہے۔در حقیقت یہ کتاب 1965ء سے لے کر 1980ء کی دہائی تک کی سیاست کا بھی احاطہ کرتی ہے،اس لیے سیاست میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اس کا مطالعہ بڑا مددگار ہے۔ کتاب کے مصنف فرخ سہیل گوئندی ملکی و عالمی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو پر ان کے لاتعداد مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ اس طرح یہ کتاب ایک ایسے پولٹیکل سائنٹسٹ کے قلم سے ایک منفرد تحریر ہے جس کا سیاست پر اپنا ذاتی مشاہدہ بھی ہے\u003c\/div\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093650649305,"sku":null,"price":1100.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Mera-Laho_new-250x380.jpg?v=1772703633"},{"product_id":"میں-ہوں-جہاں-گرد-mai-hon-jehangard-1","title":"میں ہوں جہاں گرد\n\nMai Hon JehanGard","description":"\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-652-211-9\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e756\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardcover\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2023\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 col-sm-12 no-padding no-margin\"\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cdiv class=\"x11i5rnm xat24cr x1mh8g0r x1vvkbs xtlvy1s x126k92a\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eفرخ سہیل گوئندی کی زیرنظر کتاب ایک منفرد سفر کی داستان ہے جو لاہور سے یورپ تک زمینی راستوں پر سیاحت کرتے ہوئے مکمل ہوا۔ 1983ء میں انہوں نے ایک سیاح کے طور پر سفر کیا اور پھر اس زمانے کو اس کتاب میں محفوظ کردیا۔ اُن کے بقول، ایک حقیقی سیاح ہمعصر تاریخ کا گواہ اور مؤرخ ہوتا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے ایسے زمانے کو محفوظ کیا ہے جو اَب بیت چکا ہے۔ ایران اور ترکی جو بدلا سو بدلا، سوشلسٹ بلغاریہ تو بالکل ہی بدل گیا جسے وہ اپنے اس سفر میں سرخ جنت قرار دیتے ہیں۔ ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ اردو کے جدید سفرناموں میں ایک دلچسپ، معلوماتی اور سحرانگیز سفرنامہ ہے کہ یہ قاری کو اپنے ساتھ ساتھ لے کر چلتا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ اردو کے جدید سفرناموں میں ایک دلچسپ، معلوماتی اور سحرانگیز سفرنامہ ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ اَن دیکھے خطوں، بستیوں، قصبات، مقامات اور شہروں کی سیاحت اور ناقابل یقین واقعات اور داستانوں پر مشتمل اردو ادب میں اپنی نوعیت کا پہلا سفرنامہ ہے جو پڑھنے والوں کو سفرنامہ کے نئے اور شان دار پہلوئوں سے آشنا کرتا ہے۔ ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ پڑھنے والوں کو اُنہی راہوں پر سفر پر اکسانے کی طاقت رکھتا ہے جن راہوں پر فرخ سہیل گوئندی نے سیاحت کی۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003e\u003cspan class=\"x193iq5w xeuugli x13faqbe x1vvkbs x1xmvt09 x1lliihq x1s928wv xhkezso x1gmr53x x1cpjm7i x1fgarty x1943h6x xudqn12 x3x7a5m x6prxxf xvq8zen xo1l8bm xzsf02u x1yc453h\" dir=\"auto\"\u003eاردو کے مایہ ناز ادیبوں ، نقادوں کی رائے میں ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ نے سفرنامہ کی صنف کو ایک مختلف جہت دی ہے اور اردو ادب کی دنیا میں یہ ایک نیا سنگ میل ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093895688409,"sku":null,"price":2300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Mai_Hon_Jehangard_2023-250x380.jpg?v=1772703873"},{"product_id":"ترکی-ہی-ترکی-turkey-hee-turkey","title":"ترکی ہی ترکی\n\nTurkey hee Turkey","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eیہ کتاب کا دوسرا اور ترمیم و اضافہ شدہ ایڈیشن ہے۔ ”ترکی ہی ترکی“، فرخ سہیل گوئندی کے ترکی کے سفروسیاحت، سیاسی و سماجی حالات، تہذیب وثقافت اور تاریخ پر لکھے گئے مضامین کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً روزناموں میں شائع ہوتے رہے۔ کتاب میں مصنف سے کیے جانے والے انٹرویوز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں انہوں نے ترکی کے سیاسی اور سماجی حالات، خطے میں اس کے کردار اور ماضی و مستقبل پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ ترکی موضوع پر ایک جامع اور معلومات افزا کتاب ہے۔ کتاب کے مصنف فرخ سہیل گوئندی ملکی سیاست اور سیاسی تاریخ کے علاوہ عالمی سیاست کے بارے بھی گہرا درک رکھتے ہیں۔ ترکی ان کی دلچسپی کا خاص موضوع ہے۔ وہ ترکی کا متعدد بار دورہ کر چکے ہیں، جب کہ ترکی کے مختلف حصوں اور طبقوں کے بارے اسی طرح گہرائی سے جانتے ہیں، جس طرح ترکی کے رہنے والے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003cthead\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd colspan=\"2\"\u003e\u003cstrong\u003eBook Details\u003c\/strong\u003e\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/thead\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-652-091-7\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e216\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardcover\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2017\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093901717721,"sku":null,"price":650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Turkey_Hee_Turkey_2017-250x380.jpg?v=1772703978"},{"product_id":"بکھرتا-سماج-colombianization-of-pakistan-bikharta-samaj","title":"بکھرتا سماج\n\nColombianization of Pakistan\n\nBikharta Samaj","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eفرخ سہیل گوئندی کی تحریروں کے موضوعات سماج، سیاسیات، عالمی سیاست اور تاریخ ہیں۔ وہ پاکستان کے ان لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تحریر و تقریر کے ذریعے اپنا ایک خاص مقام بنایا۔ ان کے قلم کا انداز جس قدردل پذیر ہے، اسی قدر ان کی تقریر کا انداز بھی پُراثر ہے۔ یہ اعزاز کم لوگوں کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن سکرین کے ذریعے بھی اپنے تجزیوں سے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی تحریریں تحقیق، منطق اور معلومات سے لبریز ہوتی ہیں۔ پاکستان کے علاوہ مشرقِ وسطیٰ،ترکی اور عالمی سیاسیات ان کی خصوصی دلچسپی کے موضوعات میں سرفہرست ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاُن کی زیرنظر کتاب سماج کے ان معاملات کا احاطہ کرتی ہے جس پر ہمارے ہاں کم ہی لکھا جارہا ہے۔ وہ ترقی پسند فکر رکھنے والے دانشوروں میں شمار ہوتے ہیں، اسی لیے سماج کے اندر برپارحجانات کو وہ سیاست سے علیحدہ تصور نہیں کر سکتے۔ فرخ سہیل گوئندی کی تحریریں پاکستانی سماج کے ان تضادات کو بے نقاب کرتی ہیں جن کے سبب ہمارا سماج پسماندگی میں دھنسا ہوا ہے۔ یہ کتاب ایسے ہی موضوعات سے متعلق ہے، خصوصاً ان کا یہ کہنا کہ ریاست کابکھرنا اتنا خطرناک نہیں جس قدر سماج کا بکھر جانا خطرناک ہے۔ وہ درست کہتے ہیں کہ جہاں ریاستیں بکھر گئیں وہاں اس قدر نقصان نہ ہوا، جس قدر نقصان سماج کے بکھرنے کا ہے۔ اس حوالے سے یہ کتاب آج کے حالات میں ایک منفرد موضوع ہے۔ فرخ سہیل گوئندی نے اس کتاب میں پاکستان کی نیم سرمایہ دارانہ، نیم جاگیردارانہ، نیم قبائلی سماج کے تضادات کو جس خوبی سے بیان کیا ہے، یہ انہی کا کمال ہے۔ انہوں نے اس عمل کو Colombianization قرار دیا ہے اور حیران کن اور متاثرکن بات یہ ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے دو دہائیوں قبل نشاندہی کرنا شروع کر دی تھی۔ ”بکھرتا سماج“ اس موضوع پر ایک اہم کتاب کے طور پر جانی جائے گی کہ ایک ایسی ریاست جس کی رِٹ بکھرنے سے زیادہ خطرناک رجحان سماج کے بکھرنے کا ہے اور ریاست کی رِٹ کی جگہ منظم مجرم، دہشت گرد مسلح گروہ لے رہے ہیں جو اس سماج کے بکھرنے پر غالب ہونے کی طاقت حاصل کرتے چلے جارہے ہیں۔ ”بکھرتا سماج“ ایک مختلف موضوع پر منفرد کتاب ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eتاہم، ”بکھرتا سماج“ کا یہ رجحان ایسا نہیں ہے کہ بدل نہ سکے۔ بنیادی طور پر، پاکستان نے حالیہ برسوں میں خاص طور پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مہم شروع کرنے کے بعد، ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے ایک قومی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ اہم سبق یہ ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرایا نہ جائے بلکہ ایک زیادہ روادار اور جامع سماج کی تشکیل میں آگے بڑھا اور ماضی کی ان غلطیوں سے سبق سیکھا جائے۔ فرخ سہیل گوئندی کی یہ کتاب اُن پالیسی سازوں، انٹیلی جینشیا اور مو¿رخین کے لیے ایک بروقت \"Wake-Up Call\" ہے جو پاکستان کے عوام کے لیے ایک بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-652-056-6\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e192\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardcover\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2016\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093902143705,"sku":null,"price":500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Bikharta_Samaj-250x380.jpg?v=1772703986"},{"product_id":"لوگ-در-لوگ-از-فرخ-سہیل-گوئیندی-log-der-log-by-farrukh-sohail-goindi","title":"لوگ در لوگ از فرخ سہیل گوئیندی |\n\nLog der Log by Farrukh Sohail Goindi","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eسہیل گوئندی ایک ہمہ جہت شخصیت اور ترقی پسند دانشورہیں۔ سیاست سے لے کر ادب، فن وثقافت اورمختلف شعبوں کے بے شمارافراد سے ان کے ذاتی مراسم رہے۔ ترکی کے چارمرتبہ وزیراعظم رہنے والے بلند ایجوت سے لے کرعثمانی سلطان مراد کی نواسی کنیزے مراد تک بے شمارافراد سے ذاتی تعلقات رہے۔ حسنین ہیکل، پیلومودی، رمزے کلارک، اردال انونو، جمال نکرومہ، اردن کے شاہ حسین اور پرنس حسن بن طلال سے ملاقاتوں کاشرف حاصل ہوا جوبعد میں دوستیوں میں بدل گئیں۔ کتاب میں تیس سے زائد شخصیات سے ملاقاتوں کااحوال شامل ہے جن میں سے ہرایک دلچسپ اورمعلومات افزاہے۔آئی اے رحمٰن کتاب کے تعارف میں بالکل درست لکھتے ہیں:۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’لوگ درلوگ کئی داستانوں کامجموعہ ہے۔ ضلع سیالکوٹ کے گاؤں متراں والی کے دومتحرک خاندانوں کی داستان، سرگودھا کے بسنے اوراسے بسانے والوں کی داستان۔ ایک سکھ خاتون، دیپ کوراوراُن کے انگریزشوہرکی بیٹی مریناوہیلرکی اپنی جڑوں کی تلاش کرنے کی داستان۔ پاکستان میں 1970ء کی دہائی میں امیدوں کے سیلاب کی داستان، پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اوراس کومقبول بنانے والوں کی داستان، ہندوستان اورپاکستان کے درمیان صلح وآشتی کا پرچار کرنے والوں کی داستان اور فرخ سہیل گوئندی کی جادہ پیمائی کی داستان۔ اس خوبصورت کتاب میں گوئندی نے ذوالفقارعلی بھٹو کی کرشماتی شخصیت کا سحر بیان کیا ہے، بے نظیر بھٹوسے ملاقات کے تاثرات قلمبند کیے ہیں، اورسیاسی رہنماؤں کے خاکے بھی پیش کیے ہیں۔ قارئین کی ملاقات شیخ محمد رشید، محمد حنیف رامے، ملک معراج خالد، راؤعبدالرشید اور ممتاز کاہلوں کے علاوہ عاصمہ جہانگیر، محمود مرزا، مدیحہ گوہر، ڈاکٹر انورسجاد، منو بھائی، وارث میر، یونس ادیب اورکئی دوسرے اکابرین اورکارکنوں سے کروائی ہے۔ کئی ہندوستانی شخصیات کاتذکرہ ہے، جن میں خشونت سنگھ، کلدیپ نیئر، اندر کمار گجرال اور حاجی مستان مرزاشامل ہیں۔ سب سے نمایاں خاکہ فرخ سہیل گوئندی کاہی ہے۔ وہ ایساجہاں گردہے کہ معمولی سے رقم گرہ میں باندھ کر انسان دوستی کی طاقت سے دنیا کو زیر کرنے نکل پڑتا ہے۔ دوسرے ملکوں میں دوست بنانے کی صلاحیت کی اعلیٰ ترین مثال ترکی کے قدآور سیاستدان بلندایجوت سے تعلق خاص کی حکایت ہے۔ جنہوں نے ترکی میں متعدد بارگوئندی پذیرائی کی۔ وہ گوئندی کی دعوت پردس دن کے لیے پاکستان آئے اورسرکاری مہمان بننے کی بجائے گوئندی کے مہمان بننے پراصرارکیا۔ یہ کتاب پرشورعہدکی ایسی تصویرہے جسے پڑھ کر قارئین تولطف اندوز ہوں گے ہی، اس میں مورخین کے لیے بھی بہت ساقابلِ قدرمواد موجودہے۔ ان کی اس دلچسپ کتاب کوشروع کرنے کے بعدختم ہونے سے پہلے دُورکرناممکن نہیں ہوگا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003ctable class=\"table table-bordered\"\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eISBN\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e978-969-652-151-8\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eNo. of Pages\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e224\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eFormat\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eHardbound\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003ePublishing Date\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003e2019\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003ctr\u003e\n\u003ctd\u003eLanguage\u003c\/td\u003e\n\u003ctd\u003eUrdu\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e","brand":"jamhori publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48093902405849,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Log_der_Log-250x380.jpg?v=1772703992"}],"url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/collections\/farrukh-sohail-goindi.oembed","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}