{"title":"Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"","products":[{"product_id":"yeh-qissa-kya-hai-maani-ka-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Yeh Qissa Kya Hai Maani Ka - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003eمتفرق تنقیدی مقالات پر مشتمل ناصر عباس نیّر کا یہ تازہ مجموعہ چار حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے حصے میں شامل مقالات  زیادہ تر نظر ی مباحث  سے متعلق ہیں ۔جیسے: مطالعہ کیسے کیا جائے،  عالمگیریت کا ثقافت اور ترجمے سے کیا رشتہ ہے، تانیثیت کی چوتھی لہر کا اختصا ص کیا ہے؟ دوسرے حصے میں شاعری کو موضوع بنایاگیا ہے۔ اس میں پہلے شاعری اور استعارے کے مسئلے کی مختلف جہات کو  تفصیل سے  مگر نئی بصیرتوں کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے اورمجید امجد، ڈیرک والگوٹ، ساقی فاروقی ، زاہد ڈار اور علی محمد فرشی کی نظموں کو نئے زاویوں سے سمجھنے کی سعی کی گئی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eتیسراحصہ نئے اور پرانے فکشن کے مطالعے پر مبنی ہے۔ الف لیلہ ولیلہ کی شہر زاد کیسے عالمی ادب کا ایک اہم کردار بنی ہے اور اکثر لکھنے والوں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوئی ہے، اس کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ نذیر احمد کے ناول ایامیٰ  میں کیسے  جدیدیت و روایت کی اس کشمکش کی ابتدائی صورت ظاہر ہوئی، جو ہمارےادب ، ثقافت اور سماج  میں آج بھی دیکھی جاسکتی ہے، اس  کا مطالعہ کیا گیا ہے۔انتطار حسین کے افسانو ں کا مطالعہ، پہلی بار ماحولیاتی تناظر میں کیا گیا ہے۔ بورخیس، کافکا، اورحان پاموک اور اکرام اللہ کے فکشن کے  تجزیو ں کےساتھ ساتھ اردو افسانے میں مزاحمت کا تفصیلی جائزہ بھی اسی حصے میں شامل ہے۔ جب کہ کتاب کے چوتھے حصے میں  متفرق موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔ اکیسویں صدی میں اردو تنقید کن سوالوں سے دوچار ہے  اور شمس الرحمٰن فاروقی کی تنقید  کن کن ہیئتی ،علمیاتی اور تہٰذیبی مسائل سے نبرد آزما ررہی ہے ، ان کا تجزیہ کیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eمصنف کے بارے میں\u003c\/strong\u003e: ڈاکٹر ناصر عباس نیر عہد ِ حاضر کے ممتاز نقاد اور افسانہ نگار ہیں۔ وہ اردو میں مابعد نوآبادیاتی مطالعات کے بنیاد گزار ہیں۔ ان کی تنقیدی کتب میں ’جدیداور مابعد جدید تنقید‘، ’لسانیات اور تنقید‘، ’متن سیاق اورتناظر‘، ’مجید امجد: حیات، شعریات اور جمالیات‘،’ مابعد نوآبادیات: اردو کے تناظر میں‘،’ ثقافتی شناخت اور استعماری اجارہ داری‘، ’اردو ادب کی تشکیل جدید‘(دو مرتبہ ایوارڈ یافتہ )، ’اُس کو اِک شخص سمجھنا تو مناسب ہی نہیں‘(ایوارڈ یافتہ)،نظم کیسے پڑھیں‘،’ جدیدیت اور  نو آبادیات‘ اور دیگر کتب شامل ہیں۔ ’ایک زمانہ ختم ہوا ہے ‘،ان کے افسانوں کاچوتھا مجموعہ ہے ۔’ خاک کی مہک‘ ’ فرشتہ نہیں آیا‘ اور’ راکھ سے لکھی گئی کتاب‘ ان کے پہلے تین مجموعوں کے نام ہیں۔ وہ اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہد ے پرفائز رہے ہیں اور آج کل اورینٹل کالج ،پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ء اردو سے  وابستہ ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eTitle: Yeh Qissa Kya Hai Maani Ka - یہ قصہ کیا ہے معنی کا\u003cbr\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer - داکٹر ناصر عباس نیّر\u003cbr\u003eSubject: Criticism, Essays\u003cbr\u003eISBN: 9693534093\u003cbr\u003eLanguage: Urdu\u003cbr\u003eYear: 2022\u003cbr\u003eNumber of Pages: 292\u003c\/p\u003e","brand":"Bookshut","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089756991705,"sku":null,"price":1600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/YeQissaKiaHiaMainiKa02-02-2022-664678.webp?v=1772699197"},{"product_id":"urdu-adab-ki-tashkeel-e-jadeed-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Urdu Adab Ki Tashkeel-e-Jadeed - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003eیہ کتاب پہلی بار ۲۰۱۶ء میں شایع ہوئی تھی۔ ان سات برسوں میں اس کتاب کے مصنف کا قلم رواں رہا ہے۔ اس کتاب کے مسائل و موضوعات کو آگےبڑھانے کی کوشش بھی کی گئی اور جہاں محسوس ہوا کہ کچھ مسائل پوری طرح زیر بحث نہیں آسکے تھے، ان پر مزید بحث کی سعی بھی کی گئی۔ ایک اعتبار سے اس مصنف کی ہر نئی کتاب کا بیج، اس کی پہلی کتاب ہی میں موجود ہے۔اس کے قلم سے نکلیں سب کتابیں، ایک زنجیر کی کڑیاں ہیں یا ایک مسلسل کہانی کے واقعات ہیں۔ زیر نظر کتاب میں جدید اردوادب کی تشکیل کی کہانی کے واقعات کو ترتیب دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس کہانی کے زمان و مکاں،انیسویں صدی کے اواخرسے بیسویں صدی کے دوسرے نصف کے اوائلی برس اور نو آبادیاتی وپس نوآبادیاتی ہندوستان تھے۔کتاب میں جدید ادب کی کہانی کے کبیری کرداروں کے اعمال(یعنی works) اور ا ن اعمال کے اثرات کا جائزہ لیا گیاتھا؛وہ اثرات جو ادب کے موضوع و مواد کے ساتھ ساتھ اس کے اسلوب،تکنیک اور جمالیات پر پڑے،نیز جنھوں نے نئی ادبی اور قومی بحثوں کو جنم دیا۔یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی تھی کہ کیسےاردو کے جدید ادب میںمتنوع و کثیر عناصر شامل ہوئے، کیسے یہ ادب،اپنی کلاسیکی وحشت و آزادی اور ایک نوع کی مابعد الطبیعیات سے نکل کر قومیت ، سماجیت اور نفسی سماجیت کے نئے مگر پیچیدہ سوال سے مسلسل دوچار رہا ہے اور اس کے نتیجے میں یہ ادب معاصر سیاست میں دخیل ہوا اور اس نے بہت کچھ بویا ،اور بہت کچھ کاٹا ؛کیسے اردو ادب میں استعمار کے سلسلے میں مزاحمت و موافقت کے ساتھ ساتھ متبادل بیانیوں کی تخلیق کی کوشش کی گئی اورکیسے مغربی کینن اور جدیدکینن میں فرق کیا گیا اور کیوں کر مقامی کینن کی بازیافت کی مساعی ہوئیں؟ ان سب مسائل کا احاطہ، اس کتاب میں اوراسی مصنف کی بعد کی کتابوں خصوصاً جدیدیت اور نوآبادیات(مطبوعہ اوکسفرڈ،۲۰۲۱ء )میں کرنے کی کوشش کی گئی۔خدا کا شکر ہے کہ یہ مساعی رائیگاں نہیں گئیں۔کئی بار نہایت اخلاص اور پوری محنت سے کی گئی کوششیں بھی ناکامی سے دوچار ہوتی ہیں۔آدمی اپنے معاصرین سے لڑ جھگڑ سکتا ہے، تاریخ اور زمانے سے نہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاس مصنف کے لیے اطمینان کی بات یہ ہے کہ اردو میں مابعد نوآبادیاتی تنقید کو باقاعدہ قائم کرنے میں (اس کی بکھری ،منتشر مثالیں ،بلاشبہ پہلے موجود تھیں)،نوآبادیاتی اور نئے نوآبادیاتی عہدکے اردو ادب میں سماجانےو الی مغربی استعماری روح ، اس کی مخفی وبین اور متنوع صورتوں کو خالص علمی ومنضبط انداز میںسامنے لانے کی روش کا آغاز کرنے میں، ان کتابوں کا کچھ نہ کچھ حصہ ہے۔ اس حصے کی نوعیت وافادیت کاجائزہ لینا، اس مصنف کا نہیں ، اس مصنف کے قارئین اور نقادوں کا کام ہے۔ اس مصنف کے لیے یہ بھی اطمینان کی بات ہے کہ اس کتاب کو قارئین ونقادوں کی خاموشی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ نہ صرف اسے دو قومی اعزازات (باباے اردو مولوی عبدالحق ایوارڈ اور اوکسفرڈ لٹریری فیسٹول ایوارڈ)ملے،بلکہ پاکستان وہندوستان کے سرکردہ نقادوں نے اس پرلکھا۔ اختلاف بھی کیا گیااور اتفاق بھی۔اس کتاب کے بعض قارئین کو یہ اختلاف رہا ہے کہ اس میں اردو ادب کے چند مشاہیر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اصل یہ ہے کہ اردوادب کی تاریخ نویسی کا غالب رجحان ماضی کی ان ادبی شخصیات کی غیر مشروط مدح سرائی سے عبارت رہاہے،جن کا کچھ بھی حصہ یا کردار قومی شناخت کے قیام میں رہا ہے۔ اس کتاب کے مصنف نے غیر مشروط مدح کی بجائے، سچائی کو غیر مشروط طور پر سمجھنے اور پوری شائستگی اور دلیل و شہادت کے ساتھ،اسے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔اس ضمن میں رائج و مقبول آرا کو اپنے نتائج کے استباط کی بنیاد نہیں بنایا۔ مثلاً پہلے باب میں مسلمانوں اور انگریزوں کے سیاسی و ثقافتی کردار کو معرض بحث میں لاتے ہوئے، کسی مقبول رائے کو مدنظر رکھنے کی بجائے معقولیت کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ آپ اس مصنف کے معقولیت کے تصور سے اختلاف کرسکتے ہیں۔اس کے طریق کار اور نتائج سے بھی اختلاف کرسکتے ہیں،مگر اس سے نہیں کہ پوری کتاب میں کسی رائے کی بنیاد مصنف کا اپنایا دوسروں سے اخذ کردہ تاثر نہیں ہے۔ ایک موضوع سے متعلق زیادہ سے زیادہ اور بنیادی مآخذ کو پیش نظر رکھ کر نتائج کا استنباط کیا گیا ہے۔(بلاشبہ ان نتائج کے استنباط میں ایک زاویہء نظر ضرور کارفرما رہا ہےجسے آپ آزادانہ تفہیم کا نام دے سکتے ہیں)۔ یہی طریقہ حالی، شبلی، نذیر احمد ،سرسید، اکبر ،منٹو، میراجی، قرۃالعین حیدر اور انتظار حسین کے ضمن میں اختیار کیا گیا ہے۔ ان سب کے مطالعے میں اس دھاگے کو گرفت میں لینے کی سعی کی گئی ہے کہ اردو ادب نے کس طور،کن اسباب اور کن واضح مقاصد کے تحت، کلاسیکی شعریات سے الگ اور نیا رخ اختیار کیا اور اس میں استعماریت، قومیت، جدیدیت کا کیا کردار رہا ہے۔نیز یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے کہاںہمارے مشاہیر نے استعماری آئیڈیالوجی کی کُھلی یا بین السطور حمایت کی اور کہاں اس سے فاصلہ اختیار کیا اور کہاں اس کے خلاف کھلے لفظوں میں یا بالواسطہ مزاحمت کی۔جدید اردو ادب کی تشکیل میں حصہ لینے والے متون کے افقی اور عمودی مطالعات کیے گئے ہیں۔اس زمانے کی تاریخی صورت حال ، سماجی و ثقافتی حالات کے ساتھ ساتھ ادبی رجحانات کا نقشہ پیش کیا گیا ہےمتون کی تمام ممکنہ معنوی سطحوں کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاس کتاب کے پیش لفظ میں متبادل بیانیے کی بحث میں چند سطروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔باقی متن وہی ہے جو پہلی اشاعت میں تھا۔ترتیب ابواب میں تبدیلی کی گئی ہے۔پہلی اشاعت میں شبلی کی تنقید کے تجزیے پر مبنی باب آخر میں تھا، اسے سرسید واکبر پر باب کے بعد شامل کیا گیاہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاردو ادب کی تشکیل جدید کی پہلی اشاعت، ۲۰۱۶ء میں اوکسفرڈ یونیورسٹی کراچی سے سامنے آئی تھی۔ تازہ اشاعت، سنگ میل پبلی کیشنز سے سامنے آرہی ہے۔ میں برادرم افضال احمد کا ممنون ہوں جو میری کتابیں نہایت اہتمام سے شایع کررہے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eناصر عباس نیّر\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Urdu Adab Ki Tashkeel-e-Jadeed - Nau Abadiyati aur Pas-e-Nau Abadiyaati Ehd Ke Urdu Adab Ke Mutaliat -  اُردو ادب کی تشکیلِ جدید: نو آبادیاتی اور پس نو آبادیاتی عہد کے اردو ادب کے مطالعات\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer - ڈاکٹر ناصر عباس نئیر\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Criticism, Urdu Literature\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693535596\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 431\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear of Publication: 2024\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089757024473,"sku":null,"price":1800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/UrduAdabkiTashkeeleJadeedFront.webp?v=1772699199"},{"product_id":"us-ko-ik-shakhs-samajhna-toh-munasib-hi-nahi-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Us Ko Ik Shakhs Samajhna Toh Munasib Hi Nahi - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003eمیراجی پر لکھنے سے پہلے میں ایک مکمل کتاب مجید امجد پر لکھ چکا تھا۔ جس میں، میں نے یہ سوال خود سے کیا تھا کہ کسی ایک مصنف پر پوری کتاب لکھنے کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ اسی سوال میں ایک اور سوال بھی مضمر تھا کہ ہم مصنفین کی طویل فہرست میں سے کسی ایک مصنف کا انتخاب کس بنیاد پر اور کیوں کرتے ہیں؟ میراجی پر اپنی کتاب کی اشاعتِ ثانی کا حرف اوّل لکھتے ہوئے ،ایک دفعہ پھر یہ سوال میرے سامنے ہے۔ اس سوال کا ایک جواب تو یہ ہےکہ ہم ، سب چیزوں، سب مصنفوں کو نہ تو پسند کرسکتے ہیں، نہ ان پر لکھ سکتے ہیں اور جنھیں پسند کرتے ہیں، ان سب کے لیے پسندیدگی کےجذبات کی شدت بھی یکساں نہیں رکھتے۔کچھ کے ساتھ ہم چند قدم چلتے اور رک جاتے ہیں اور بعض کے ساتھ لمبی مسافت بھی ہمیں مختصر محسوس ہوتی ہے۔ہماری زندگی کا سچ یہ ہے کہ ہم منتخب لوگوں، منتخب چیزوں اور منتخب مصنفوں اور چیدہ کتب کی رفاقت میں زندگی بسر کرتے ہیں۔کچھ کے ساتھ واقعتاً جیتے ہیں اور باقیوں کے ساتھ ہمارا تعلق احساس، خیال اور یادداشت کا ہوتا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی ایک مصنف کی ایک یا چند کتابیں تو ہمیں پسند ہوں، باقی نہیں۔ مجھے احساس ہے کہ اوپر اٹھائے گئے سوال کا یہ جواب عمومی ہے۔ ادب سے لگاؤ رکھنےو الا ہر شخص یہی کرتا ہے۔تاہم منتخب مصنفوں یا منتخب کتب کو پڑھتے رہنا، ایک بات ہے، ان میں سے کسی ایک یا دو پر جم کر لکھنا دوسری بات ہے۔یہ ایک ہی تعلق کے دودرجے نہیں، تعلق کی دو قسمیں ہیں۔بالکل اسی طرح جس طرح پڑھنا اور لکھنا، دو الگ قسم کی سرگرمیاں ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eکسی مصنف پر مکمل کتاب لکھنے کا فیصلہ،انفرادی ہے؛خاص طور پر اس وقت جب کوئی کتاب کسی سندی ضرورت کے تحت نہ لکھی جارہی ہو۔ اس فیصلے سے ایک شخص ، درجنوں مصنفوں میں اپنے پسندیدہ---یا اپنی نظر میں اہم ترین مصنف کا اعلان ہی نہیں کرتا،بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو ایک مصنف کی تفہیم ،تحسین اور کچھ صورتوں میں اس سے بحث مباحثے ، یہاں تک کہ جھگڑے میں بروے کار لانے کا فیصلہ بھی کرتا ہے۔ اپنا وقت اور بہترین صلاحیتیں، کسی ایک کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کوئی معمولی فیصلہ نہیں ہوتا۔ آدمی اپنے وقت کے یوں ہی بتائے جانے بلکہ ضائع کیے جانے کو اس شدت سے محسوس نہیں کرتا، جس شدت سے وہ اپنے وقت کو کسی ایک کے لیے مختص کرنے کو محسوس کرتا ہے۔ یہ ایک آدمی کی کسی اور کے آگے محض سپردگی نہیں ہے، یہ بعض چیزوں کی غیر معمولی اہمیت کا احساس کرنے کا وہ لمحہ ہے جو آدمی کی زندگی میں بار بار نہیں آتا۔ یہ ان چند باتوں کی اصل اور ان کے معنی ومعنویت کا جاننے کا موقع بھی ہے، جنھیں کوئی شخص اپنی تنہائی میں ، اپنے تدبر کو بروے کارلانے کے باوجود نہیں سمجھ سکتا۔یہ باتیں یکسر شخصی نوعیت کی بھی ہوسکتی ہیں اور غیر شخصی، ادبی تاریخی ، ادبی تنقیدی، فلسفیانہ بھی ہوسکتی ہیں،اور بہ یک وقت دونوں بھی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eہم سب داخلی دنیا رکھتے ہیں ،اوراس داخلی دنیا کا ربط ضبط اس دنیا سے مسلسل رہتا ہے، جسے کارل پاپر تیسری دنیا کہتا ہے،اور کین ولبر (Ken Wilber)اجتماعی داخلی (Collective Interior) کہتا ہے۔ سادہ لفظوں میں وہ سب کتابیں ، متون جوآدمیوں کی داخلی دنیاؤں کی پیداوار ہیں، مگر جو وجود میں آنے کے بعد ایک الگ وجود کی حیثیت اختیار کر لیتی ہیں،اور بہ طور وجود ہی دوسری کتب سے رشتے میں بند ھ جاتی ہیں ، ہم انسانوں کی داخلی دنیا، کتب و متون کی اس دنیا سے ربط ضبط ہی نہیں رکھتی ، بلکہ اس کی وسعت، تنوع کے ساتھ ساتھ اس کے سوالوں کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ وہ کتب ومتون کی اس دنیا کی کتنی سیر کرتی ہے،اور اس دنیا کے سوالوں کوکتنا سنجیدہ تصور کرتی ہے۔بعض لوگ ساری عمر محض شخصی سوالوں سے الجھتے گزاردیتے ہیں۔ان کے لیے کتب ومتون کی دنیا کے سوال اہمیت نہیں رکھتے۔ ایک مصنف پر مکمل کتاب اسی وقت لکھی جاسکتی ہے، جب ایک چنگاری اگر شخصی سوال کی ہے تو کئی انگار، کتب ومتون کی دنیا کے ہوں۔آدمی اگر اجتماعی داخلی دنیا سے غافل رہے تو پھر اس کے پاس اپنے چند الجھے جذبات، اندیشے اور پچھتاوے ہی بچ رہتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمیراجی پر کتاب کا ایک سبب تو بالکل شخصی تھا، کم وبیش وہی جو مجید امجد کے ضمن میں تھا۔ حاشیے پر دھکیلے گئے لوگوں سے ہم دلی کاتعلق اور ان کے لکھے ہوئے ادب کی وہ انفرادیت جس سے مجھے ایک دلی لگاؤ مسلسل محسوس ہوتا ہے۔ جنھیں ادبی تاریخ میں، محض مخصوص ادبی کینن کے اجارے کے سبب، یا ادبی سماجیات کی سیاست کے تحت حاشیے پر دھکیلا گیا ہو،ان کے ہاتھوں میں ایک استغاثہ ہوتا ہے۔ میںنے ان دوکتابوں میں بس ان کا استغاثہ پڑھنے اور اپنی ٹوٹی پھوٹی زبان میں از سر نو لکھنے کی کوشش کی ہے۔ مجھے انھیں انصاف دلانے کا دعویٰ نہیں ، صرف انھیں سمجھنے سمجھانے کی ادنیٰ سعی ہے۔ تاہم یہ سعی، میراجی کی شخصیت اور ان کی جملہ نظم ونثر سے متعلق کچھ بنیادی سوالوں کی روشنی میں کی گئی ہے۔ میراجی، اپنے نام کی تبدیلی، اپنی وضع قطع ، طور اطوار اور خود اپنی مبہم نظموں کے سبب اردو دنیا کے لیے ایک چیلنج بنے۔جس زمانے میں اردو ادب کی لغت وشعریات میں قومیت کے مخصوص تصورات گہرے طورپر اترے تھے ، میراجی نے ایک الگ راستہ اختیار کیا۔ وہ زمانے کے سادہ ترجمان نہیں بنے، زمانے کی غالب روش سے منحرف ہوئے،اور ادب کی وسیع دنیا جس میں ماضی و حال، جغرافیہ وقوم کی تقسیم نہیں تھی، اس کی سیر کو نکل پڑے۔ان کے ہاتھ میں اگرکوئی چراغ تھا تو وہ انفرادی نگاہ اوراس کی عطا کردہ آزادی سے ادب کی دنیا کو دیکھنے کا تھا۔(ایک زاویے سے یہ کتاب میری اس سے پہلے شایع ہونے والی کتاب اردو ادب کی تشکیل جدید کا تسلسل بھی ہے،جس میں’’ اس کو اک شخص سمجھنا تو مناسب ہی نہیں ‘‘ ہی کے عنوان سے باب شامل تھا۔) ان کے اپنے طرز زندگی نے انھیں جینے کی مہلت کم دی،مگر انھوں نے صحیح معنوں میں اپنی تحریر کو اپناگھر ہی نہیں بنایا، اسے اپنا ملجا وماویٰ بھی بنایا۔ انھوںنے اپنے وجود کی سب توانائی،ساری تاریکی، ساری روشنی کو اپنے قلم کی نوک پرمرتکز کردیا تھا۔یہ کتاب میراجی کی روح اور ان کے ادب کی روح میں اترنے کی بس ایک کوشش ہے۔ اس کی پہلی اشاعت عام قارئین اور اہل نظر کی توجہ کا مرکز بنی۔ میں سب کا ممنون ہوں جنھوں نے اس پر لکھا۔ گیتاپٹیل ، عارف وقار اور بلال تنویرکے انگریزی میں تبصرےخاص طور پر قابل ذکر ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eپہلی اشاعت اوکسفرڈ سے سامنے آئی تھی۔ دوسری اشاعت سنگ میل سے آرہی ہے۔ برادرم افضال احمد کا شکریہ\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eناصر عباس نیّر\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Us Ko Ik Shakhs Samajhna Toh Munasib Hi Nahi  - Meera Ji Ki Nazam aur Nasr ke Mutaliat - اُس کو اک شخص سمجھنا تو مناسب ہی نہیں ۔ میرا جی کی نظم اور نثر کے مطاعات\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer - ڈاکٹر ناصر عباس نئیر\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Criticism, Urdu Literature\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693535588\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 308\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear of Publication: 2024\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"san","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089757090009,"sku":null,"price":1800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/UskoikshakhssamajhnatohmunasibhinahiFront.webp?v=1772699199"},{"product_id":"maabad-jadeediat-itlaaqi-jahaat-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Maab'ad Jadeediat: Itlaaqi Jahaat - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cdiv class=\"product product--medium product--left product--thumbnail product--mobile-show grid grid--1-col grid--2-col-tablet showBackinstock\"\u003e\n\u003cdiv class=\"product__info-wrapper grid__item scroll-trigger animate--slide-in\"\u003e\n\u003csection id=\"ProductInfo-template--18551955980537__main\" class=\"product__info-container product__column-sticky\"\u003e\n\u003cdiv class=\"product__description rte quick-add-hidden\"\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003cbr\u003eSubject: Urdu Literature\u003cbr\u003eISBN: 9693531167\u003cbr\u003eYear: 2018\u003cbr\u003eLanguage: Urdu\u003cbr\u003eNumber of Pages: 376\u003cbr\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/section\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"cbb-frequently-bought-container cbb-desktop-view\"\u003e\n\u003ch2 class=\"cbb-frequently-bought-title translatable\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/h2\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Bookshut","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089757122777,"sku":null,"price":795.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/maabad-jadeediat-itlaaqi-jahaat-294200-451224.webp?v=1772699200"},{"product_id":"alamgeeriat-aur-urdu-aur-deeger-mazameen-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Alamgeeriat Aur Urdu Aur Deeger Mazameen - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Alamgeeriat Aur Urdu Aur Deeger Mazameen\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Urdu Literature\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693528735\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear: 2015\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 327\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Bookshut","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089757155545,"sku":null,"price":990.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/alamgeeriat-aur-urdu-aur-deeger-mazameen-932978-420535.webp?v=1772699201"},{"product_id":"maabad-jadeediat-nazari-mabahis-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Maab'ad Jadeediat: Nazari Mabahis - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Maab'Ad Jadeediat: Nazari Mabahis\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Urdu Literature\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693531159\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear: 2018\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 272\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089757188313,"sku":null,"price":1200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/maabad-jadeediat-nazari-mabahis-625239-154134_106dba4f-3b1b-4e64-8482-2a2f14b545d7.webp?v=1772699202"},{"product_id":"saqafti-shanakhat-aur-istamari-ajaradari-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Saqafti Shanakhat Aur Istamari Ajaradari - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Saqafti Shanakhat Aur Istamari Ajaradari\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Sociology\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693527895\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear: 2014\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 165\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089757253849,"sku":null,"price":800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/saqafti-shanakhat-aur-istamari-ajaradari-911501-738817_f3f55bd6-8452-45f3-9b83-d54187223e8e.jpg?v=1772699205"},{"product_id":"coloniality-modernity-and-urdu-literature-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Coloniality, Modernity and Urdu Literature - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003eFrom the Foreword: This book contains my essays and reviews of Urdu books published, mostly, in The News on Sunday and some of them in Dawn. I began writing in English some four years ago, quite accidentally. What made me subscribe frequently to The News on Sunday particularly was the realisation that there was a dearth of writings in English on how Urdu literature had tackled the issue of modernity and coloniality. I believe modern Urdu literature cannot be understood and properly evaluated without taking stock of its nature of engagement with coloniality and its multiple forms. Colonial modernity is the proper context of modern Urdu literature. Modern Urdu poetry, fiction and criticism adopted and sometimes devised host of ways and strategies to confront colonial modernity ranging from assimilation to defying to refraining to corroborating. So, most of the essays, in one way or other, deal with the trinity of Urdu, modernity and coloniality. As all of these essays were written for newspapers so the author was bound to abide by the word limit set by the editors.\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eFrom Farah Zia (former editor\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003cem\u003eThe News on Sunday\u003c\/em\u003e):\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eNasir Abbas Nayyar was already an established literary critic in 2016 when he chose newspaper writing in English. These were essays around themes of coloniality and modernity but also about politics of language and literature; exploring philosophical concerns that connect Urdu literature with the wider world literature, and a lot more. Here were some new, utterly refreshing, ideas being explored in English language journalism which was struggling to cover local literature and culture in its weekend editions fairly seriously, a practice that Urdu language papers could not sustain. Incidentally, this was the year when Nayyar came out with his first book of short stories in Urdu\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003cem\u003eKhak Ki Mahek\u003c\/em\u003e\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003ewhich took the literary world by storm, because of its unique voice and themes. His prolific pen has not stopped in the last five years, producing more books of fiction and literary criticism, and columns and essays in both Urdu and English. His contributions in English not only stayed regular, they became more diverse in scope. He focused on individual genres making apt comparisons. He also wrote valuable obituaries of literary giants like Naiyyer Masud, Khalida Hussain and Saqi Faruqi, that carry a critic’s definitive mark about the worth of their works. These contributions put together in a book\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003cem\u003eColoniality, Modernity and Urdu Literature\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003c\/em\u003ebring into sharp focus the depth and breadth of Nasir Abbas Nayyar’s genius. We can’t but be thankful to him and the publisher for it.\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eTitle: Coloniality, Modernity and Urdu Literature\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eAuthor: Nasir Abbas Nayyar\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eSubject: Reviews, Essays\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eISBN: 9693532945\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eYear: 2020\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eLanguage: English\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eNumber of Pages: 260\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089757286617,"sku":null,"price":2200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/coloniality-modernity-and-urdu-literature-925486-294281.webp?v=1772699206"},{"product_id":"lasaniyaat-aur-tanqeed-by-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Lasaniyaat Aur Tanqeed by  Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Lasaniyaat Aur Tanqeed -\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Criticism; Tanqeed\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693531558\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear: 2018\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 320\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089762889945,"sku":null,"price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/rn-image_picker_lib_temp_fc3c9e1e-e1e9-483d-883b-b8fdf07893b4.jpg?v=1772699276"},{"product_id":"saakhtiyaat-aik-taaruf-ساختیات-ایک-تعارف-by-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Saakhtiyaat: Aik Taaruf - ساختیات: ایک تعارف by  Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003eTitle: Saakhtiyaat: Aik Taaruf - ساختیات: ایک تعارف\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eISBN: 9693532465\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eEd: Dr. Nasir Abbas Nayyer - ڈاکٹر ناصر عباس نیر\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eSubject: Criticism\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eNumber of Pages: 215\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eYear of Publication: 2019\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089762922713,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/rn-image_picker_lib_temp_212825c5-8bcb-4e2b-9904-91dcba1487d1.jpg?v=1772699277"},{"product_id":"mabaad-nau-abadiyaat-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Maba'ad Nau Abadiyaat - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Maba'ad Nau Abadiyaat Urdu ke Tanazur Mein (Izafay Ke Sath) -  مابعد نوابادیات اردو کے تناظر میں (اظافے کے ساتھ)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer - ڈاکٹر ناصر عباس نئیر\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Criticism, Urdu Literature\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 969353560X\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 278\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear of Publication: 2024\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089764462809,"sku":null,"price":1800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/rn-image_picker_lib_temp_92015d64-6532-436a-a7b2-b759b4bf6504.jpg?v=1772699319"},{"product_id":"majmua-nasir-abbas-nayyer-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Majmua Nasir Abbas Nayyer - Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Majmua Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Fiction, Short Stories\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693536509\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 641\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear of Publication: 2025\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48089767772377,"sku":null,"price":6000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/rn-image_picker_lib_temp_cf80b0a0-9f9e-4df7-b842-f34883003f5a.jpg?v=1772699367"},{"product_id":"jab-tak-hai-zameen-by-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Jab Tak Hai Zameen By  Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Jab Tak Hai Zameen\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Short Stories, Afsanay\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693536495\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 155\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear of Publication: 2025\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48090188513497,"sku":null,"price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/Jabtkhaizameen29-10-2024_2fa644de-6d05-4b65-a55c-2fa854e698ed.png?v=1772699729"},{"product_id":"farishta-nahin-aaya-by-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Farishta Nahin Aaya By Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Farishta Nahin Aaya\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Afsanay; Short Stories\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693530918\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear: 2017\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 167\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48090354909401,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/farishta-nahin-aaya-347911-524442_7cdc201c-baf7-4ed0-9048-f902d18f6491.jpg?v=1772699922"},{"product_id":"khaak-ki-mehak-by-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Khaak Ki Mehak By Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Khaak Ki Mehak (Afsanay)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Afsanay; Short Stories\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693529839\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear: 2016\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 160\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48090387251417,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/khaak-ki-mehak-afsanay-140551-110650_724badf9-438a-4aac-9365-f4ef01529bc8.jpg?v=1772699955"},{"product_id":"majeed-amjad-hayat-shairyaat-aur-jamaaliyat-dr-nasir-abbas-nayyer-by-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Majeed Amjad: Hayat Shairyaat Aur Jamaaliyat - Dr. Nasir Abbas Nayyer By Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Majeed Amjad: Hayat Shairyaat Aur Jamaaliyat\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Biography\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 969352800X\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear: 2014\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 272\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48091067449561,"sku":null,"price":1200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/majeed-amjad-hayat-shairyaat-aur-jamaaliyat-527358-798932_1e602340-9652-484b-b93b-5add42ccdab6.jpg?v=1772700487"},{"product_id":"heidelberg-ki-diary-by-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Heidelberg Ki Diary By Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eTitle: Heidelberg Ki Diary\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eAuthor: Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eSubject: Biography\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 9693530454\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eYear: 2017\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eLanguage: Urdu\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eNumber of Pages: 152\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48091102544089,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/heidelberg-ki-diary-794229-652300_c7051017-c591-48f5-9f3d-018888862680.jpg?v=1772700557"},{"product_id":"naye-naqaad-ke-naam-khatoot-dr-nasir-abbas-nayyer","title":"Naye Naqaad ke Naam Khatoot \/Dr. Nasir Abbas Nayyer","description":"\u003cp\u003eNaye Naqaad ke Naam Khatoot \/Dr. Nasir Abbas Nayyer\u003c\/p\u003e","brand":"Sang e mell","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48092391538905,"sku":null,"price":4000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0801\/9902\/4857\/files\/NayeNaqaatKayNaamKhatoot_863663d2-1113-472c-8b8c-73b3b8828fd5.webp?v=1772702099"}],"url":"https:\/\/bookdiscovery.store\/collections\/dr-nasir-abbas-nayyer.oembed","provider":"Bookdiscovery","version":"1.0","type":"link"}